جہلم: محکمہ موسمیات نے جہلم سمیت ملک بھر میں مزید بارشوں کی پیشگوئی کر دی۔
اس حوالے سے محکمہ موسمیات کے ذرائع کا کہنا ہے کہ29 فروری سے 2 مارچ تک مزید بادل برسنے کا امکان ہے، ملک کے بیشترعلاقوں میں آندھی، جھکڑ چلنے اور موسلادھار بارشیں بھی متوقع ہیں۔
محکمہ موسمیات کے ذرائع کا کہنا ہے کہ مغربی ہواؤں کا سلسلہ آج سے ملک کے مغربی علاقوں میں داخل ہو گا، 29 فروری سے یکم مارچ کے دوران ملک کے مختلف علاقوں میں موسلا دھار بارشیں ہوں گی۔


