جہلم: میونسپل کمیٹی شہری مسائل کو حل کرنے کا بنیادی ادارہ ہے جبکہ سینٹری برانچ اور انسداد تجاوزات کا شعبہ سب سے زیادہ عوامی توجہ کا حامل ہے، ملازمین کو الگ یونیفارم دینے سے ان کو اپنی شناخت واضح کرنے میں آسانی ہو گی۔
یہ بات ڈپٹی کمشنر جہلم کیپٹن ر سمیع اللہ فاروق نے میونسپل کمیٹی کے شعبہ سینٹری اور انسداد تجاوزات کے ملازمین میں خصوصی یونیفارم تقسیم کرنے کے بعد کہی۔
انہوں نے افسران و ملازمین سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بلدیاتی اداروں کا عوام سے براہ راست تعلق اس بات کی ڈیمانڈ کرتا ہے کہ آپ سب پوری دلجمعی سے اپنی ڈیوٹی سر انجام دیں اور عوامی مسائل حل کریں۔