جہلم: نادرا نے سسٹم اپ گریڈیشن کے باعث شہریوں کو بعض خدمات اور سہولیات کے حصول میں معمولی تاخیر کے بارے آگاہ کر دیا۔
نادرا حکام نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ایک پوسٹ کے ذریعے عوام کو مطلع کیا کہ سسٹم کو اپ گریڈ کیا جا رہا ہے جس کی وجہ سے تین (13 دسمبر سے 15 دسمبرتک) روز کے لئے صارفین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

حکام کا کہنا تھا کہ نادرا نے اس دوران خدمات کو بلاتعطل فراہمی یقینی بنانے کے لئے مکمل انتظامات کئے ہیں تاہم شہریوں کو بعض خدمات اور سہولیات کے حصول میں معمولی تاخیر کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
دوسری جانب اقلیتوں کے حقوق کے عالمی دن پر نادرا نے خصوصی رجسٹریشن مہم کا آغاز کر دیا جو 16 سے 20 دسمبر تک جاری رہے گی، ایک ہفتے کی مہم کے دوران ملک بھر میں نادرا کیجانب سے خصوصی سرگرمیاں اور اقدامات کئے گئے ہیں۔


