سوہاوہ: نیو ائیر نائٹ پر ہوائی فائرنگ، ہلڑ بازی اور شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کیلئے ایس ایچ او تھانہ سوہاوہ فرخ شبیر ڈار نے جامع پلان تیار کر لیا، ہوائی فائرنگ کرنے والوں کے خلاف ٹیمیں تشکیل دے دی۔
تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ سوہاوہ فرخ شبیر ڈار نے ڈی پی او جہلم کی ہدایت پر ڈی ایس پی سوہاوہ کی زیر نگرانی نیو ائیر نائٹ پر امن و امان برقرار رکھنے کے لیے جامع حکمت عملی ترتیب دے دی۔
انہوں نے تھانہ سوہاوہ میں تمام تفتیشی افسران کے ساتھ میٹنگ کرتے ہوئے نیو ائیر نائٹ پر ہلڑ بازی اور ہوائی فائرنگ کو روکنے کے لیے جامع پلان مرتب کیا اور شہریوں سے اپیل کی کہ وہ ہوائی فائرنگ کی صورت میں فوری پولیس تھانہ سوہاوہ کو مطلع کریں۔
انہوں نے ہوائی فائرنگ کرنے والوں کو سخت وارننگ دیتے ہوئے متنبہ کیا کہ قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔


