Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: ضلع جہلم میں منی ڈیمز کی الاٹمنٹ کے لیے قرعہ اندازی، 13 خوش نصیب کاشتکاروں کا قرعہ نکل آیا
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

ضلع جہلم میں منی ڈیمز کی الاٹمنٹ کے لیے قرعہ اندازی، 13 خوش نصیب کاشتکاروں کا قرعہ نکل آیا

چوہدری عابد محمود
چوہدری عابد محمود
15 اکتوبر, 2025
شیئر کریں
شیئر کریں

جہلم: ضلع جہلم میں منی ڈیمز کی الاٹمنٹ کے حوالے سے قرعہ اندازی کی تقریب وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے زرعی ٹرانسفارمیشن پلان کے تحت منعقد ہوئی۔ اس منصوبے کے تحت کاشتکاروں کو منی ڈیمز کی تعمیر کے لیے 70 فیصد سبسڈی فراہم کی جائے گی۔

تقریب میں موصول شدہ درخواستوں میں سے شفاف سکروٹنی کے بعد 13 خوش نصیب کاشتکاروں کے نام قرعہ اندازی میں منتخب ہوئے، جن میں تحصیل جہلم اور دینہ کے 3، تحصیل سوہاوہ کے 8 اور تحصیل پنڈ دادن خان کے 2 کاشتکار شامل ہیں۔ اس منصوبے کے تحت راولپنڈی ڈویژن میں 400 منی ڈیمز تعمیر کر کے کاشتکاروں کو 70 فیصد حکومتی سبسڈی فراہم کی جائے گی۔

اس موقع پر ڈاکٹر پرویز سکندر ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل سوائل کنزرویشن نے کہا کہ وزیرِ اعلیٰ پنجاب کی زرعی ٹرانسفارمیشن پلان سے خطہ پوٹھوہار میں زراعت کے لیے آبی وسائل میں نمایاں بہتری آئے گی، بنجر زمینیں قابلِ کاشت بنیں گی، زیرِ زمین پانی کا لیول بہتر ہوگا اور ہائی ویلیو کراپس کو فروغ ملے گا، جس سے کاشتکار خوشحال ہوں گے۔

اسسٹنٹ کمشنر جہلم شمس الرحمٰن نے کہا کہ زراعت کی ترقی اور کاشتکاروں کی خوشحالی وزیرِ اعلیٰ پنجاب کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ خطہ پوٹھوہار میں آبی قلت ہمیشہ ایک بڑا مسئلہ رہا ہے، اور وزیرِ اعلیٰ نے منی ڈیمز کے لیے خصوصی پیکیج دے کر کاشتکاروں کے دل جیت لیے ہیں۔

قرعہ اندازی کی تقریب میں محمد عرفان مان (ڈائریکٹر پراجیکٹ مانیٹرنگ یونٹ)، ڈائریکٹرز سوائل کنزرویشن ڈاکٹر اعجاز احمد، عتیق الرحمن، ڈپٹی ڈائریکٹر ڈاکٹر عماد ظفر کاہلوں، عظیم اختر، رانا سہیل وقاص سمیت محکمہ زراعت کے دیگر افسران اور کاشتکاروں نے بھی شرکت کی۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
30°C
Jhelum
clear sky
30° _ 30°
47%
2 km/h
جمعہ
31 °C
ہفتہ
35 °C
اتوار
35 °C
پیر
37 °C
منگل
37 °C

تازہ ترین

نہر اپر جہلم میں تین کم سن بچوں کو پھینکنے کا افسوسناک واقعہ، دو بچوں کی لاشیں برآمد، تیسرے کی تلاش جاری
17 ستمبر, 2026
جہلم پولیس کے ضلع بھر میں سرچ آپریشنز، افغان شہری سمیت 4 ملزمان گرفتار
16 ستمبر, 2026
جہلم میں مہنگائی نے غریب اور متوسط طبقےکی مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا
16 ستمبر, 2026
یوتھ گیمز 2026، جہلم میں نوجوان ٹیلنٹ کی تلاش اور حوصلہ افزائی کے لیے مربوط اقدامات کا آغاز
16 ستمبر, 2026
جلالپور ایریگیشن پراجیکٹ چند ماہ میں فعال کر دیا جائے گا، تمام رکاوٹیں دور کی جائیں گی، ڈپٹی کمشنر جہلم
16 ستمبر, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

سوہاوہ کے علاقے ڈومیلی میں 78ویں یومِ آزادی کی رنگا رنگ تقریب

14 اگست, 2025

دینہ: صاف پانی ہر انسان کا بنیادی حق ہے، چوہدری محمد اختر

8 جولائی, 2025

ٹمپریچر نیچے نہیں لایا گیا تو سیاسی بحران باقاعدہ لڑائی میں بدل جائیگا، فواد چوہدری

30 نومبر, 2024

رئیل اسٹیٹ شعبہ پر ٹیکسوں کی بھرمار سے پراپرٹی کا کاروبار تباہ ہو چکا ہے، مرزا راحیل بیگ

26 جولائی, 2024

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں