سوہاوہ: ڈومیلی پولیس نے اہم کارروائی کرتے ہوئے ڈکیتی کی نیت سے اسلحہ رکھنے والے تین ملزم کو گرفتار کر لیا۔
ملزمان کی شناخت محسن ،جنید اور اسد علی کے ناموں سے ہوئی ہے۔ ملزم محسن سے پسٹل 30بور معہ روند اور ملزم اسد علی سے پسٹل 30 بور معہ روند برآمد کر لئے گئے۔
تھانہ ڈومیلی پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لئے۔
ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کا کہنا تھا کہ شہریوں کی حفاظت کے لیے تمام ضروری اقدامات عمل میں لائے جائیں گے۔


