جینا مرنا ن لیگ کے ساتھ ہے، پارٹی فیصلے کو دل سے تسلیم کریں گے۔ راجہ اویس خالد

جہلم/ سوہاوہ: راجہ اویس خالد نے کہا کہ جینا مرنا ن لیگ کے ساتھ ہے، اس باپ کی اولاد ہوں جس نے مشکل وقت میں ثابت قدمی سے ثابت کیا تھا کہ وہ قائد میاں محمد نواز شریف کے حقیقی سپاہی ہیں۔ قیادت کے ہر فیصلے کو دل سے قبول کریں گے، اپوزیشن میں انتقامی کارروائیوں کے باوجود پارٹی کے ساتھ ثابت قدم رہے ہیں اور آئندہ بھی رہیں گے ۔

جہلم میں کوآرڈینیٹر ٹکٹ کمیٹی صباء صادق اور ضلعی صدر بوٹا جاوید کی قیادت میں تنظیمی مشاورتی اجلاس میں سابق ایم پی اے و پارلیمانی سیکرٹری راجہ محمد اویس خالد نے اپنے اپنی تجاویز اور خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ن لیگ کا ادنی سپاہی ہوں، والد مرحوم کے نقش قدم پر چلتے ہوئے پارٹی کے ہر فیصلے کو دل سے قبول کروں گا۔

انہوں نے کہا کہ مشکل وقت اور انتقامی کارروائیوں کے باوجود پارٹی کے ہر فیصلے پر لبیک کیا ہے اور آئندہ بھی کریں گے۔ اپنے دور اقتدار میں تھانہ کچہری کی سیاست کا خاتمہ کر کے ضلع جہلم میں ایک نئی روایت قائم کی تھی، آئندہ بھی اگر پارٹی قیادت نے اعتماد کیا تو انشاء اللہ ن لیگ ضلع جہلم میں مزید مضبوط بنائیں گے۔

راجہ اویس خالد نے کہا کہ سابقہ الیکشن میں اپنے حلقے کے پولنگ اسٹیشن سے ن لیگ کو کامیاب کروایا تھا اور تین بار ٹکٹ نہ ملنے کے باوجود پارٹی کے فیصلوں کو قبول کرتے آیا ہوں، ضلع جہلم میں ن لیگ کے تمام حلقوں کو متحد ہو کر پارتی قیادت کے فیصلوں کی پاسداری کرنی چاہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button