دینہ میں دینہ ڈائیگناسٹک سینٹر کی افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں علاقہ بھر سیاسی سماجی کاروباری شخصیات نے شرکت کی۔
تفصیلات کے مطابق دینہ میں دینہ ڈائیگناسٹک سینٹر کی افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا جس میں علاقہ بھر سے سیاسی، سماجی اور کاروباری شخصیات نے بھرپور شرکت کی۔ افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی سابق کونسلر چوہدری سلطان محمود، ڈاکٹر توقیر، ڈاکٹر آفتاب اور ڈاکٹر عاصم رضوی تھے۔
سی ای اودینہ ڈائیگناسٹک سینٹر محمد کاشف بشیر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اب دینہ کی عوام کو جہلم یا اسلام آباد جانا نہیں پڑے گا۔ تمام تر سہولیات دینہ ڈائیگناسٹک سینٹر میں فراہم کیے جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ سینٹر میں پیتھالوجی لیب، بڑی الٹراساؤنڈ، فزیوتھراپسٹ، نیورو سرجن کے تمام ٹیسٹ جدید مشینری کے ساتھ کیے جائیں گے، اس کے اس کے علاوہ کوالیفائیڈ ڈاکٹر بھی مریضوں کا معائنہ کریں گے۔
اس موقع پر ڈاکٹر توقیر، ڈاکٹر عاصم رضوی اور ڈاکٹر افتاب نے خراج تحسین پیش کیا۔