Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: اسلامی سال کے آغاز پر غلاف کعبہ کی تبدیلی کی روح پرور تقریب
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

اسلامی سال کے آغاز پر غلاف کعبہ کی تبدیلی کی روح پرور تقریب

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
7 جولائی, 2024
شیئر کریں
شیئر کریں

سعودی عرب میں نئے ہجری سال کی آمد کے ساتھ ہی غلاف کعبہ کو تبدیل کردیا گیا، کسوہ کی تبدیلی کی تقریب میں سیکڑوں افراد نے حصہ لیا۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق غلاف کعبہ کی تبدیلی کے کام میں 159 تکنیکی ماہرین اور کاریگروں نے حصہ لیا، غلاف کعبہ کی تیاری میں 120 کلو سونا اور 100 کلو چاندی کے تار استعمال کئے گئے ہیں۔

یہ تمام افراد غلاف کعبہ کی تیاری کے مختلف مراحل میں حصہ لیتے ہیں، یہاں دنیا کی سب سے بڑی سلائی مشین جو 16 میٹر طویل ہے اور یہ کمپیوٹر سسٹم پر چلتی ہے، جس کے ذریعے غلاف کعبہ کے دیگر کام انجام پاتے ہیں، غلاف کعبہ کی تبدیلی کا عمل سب سے پہلے حطیم میں ہوتا ہے۔

کسوہ فیکٹری سے غلاف کعبہ مسجد الحرام منتقل کیا گیا، 1300 کلو گرام وزنی غلاف کعبہ پر 20 ملین ریال لاگت آئی ہے۔

رپورٹس کے مطابق غلاف کعبہ کی تیاری کے لیے ایک ہزار کلو گرام خام ریشم استعمال ہوتا ہے جسے کمپلیکس کے اندر کالا رنگ دیا جاتا ہے، کپڑے کی تیاری کے حوالے سے کمپلیکس میں جدید ترین جیکوارڈ مشینیں موجود ہیں۔

یہاں دیگر مشینیں قرآنی آیات کی کڑھائی، آیات اور دعاؤں کے لیے کالا ریشم تیار کرتی ہیں جب کہ سادہ ریشم بھی تیار کرتی ہیں جن پر آیات پرنٹ کی جاتی ہیں اس طرح سونے اور چاندی کے دھاگوں سے کشیدہ کاری بھی کی جاتی ہے۔

غلاف کعبہ کی تبدیلی کے موقع پر مسجد الحرام میں ہزاروں کی تعداد میں نمازی اور زائرین موجود تھے اور وہ اس روح پرور تقریب کا حصہ بنے۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
37°C
Jhelum
clear sky
37° _ 37°
38%
1 km/h
پیر
40 °C
منگل
42 °C
بدھ
39 °C
جمعرات
38 °C
جمعہ
35 °C

تازہ ترین

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر تاجروں کی تشویش، مہنگائی سے عوام کی مشکلات بڑھنے کا خدشہ
26 جولائی, 2026
پنڈدادنخان میں ٹیوب ویل کے ٹینک میں نہاتے ہوئے 13 سالہ لڑکا ڈوب کر جاں بحق
26 جولائی, 2026
جہلم: مبینہ طور پر راہگیروں کو کاٹنے والے کتے کے مالک کے خلاف مقدمہ درج، ملزم گرفتار
26 جولائی, 2026
دریائے جہلم کے قریب مویشی چرانے والا نوجوان دریا میں ڈوب گیا
26 جولائی, 2026
آزاد کشمیر انتخابات؛ پیپلز پارٹی الزامات سے اپنی ناکامی نہیں چھپا سکتی، بلال اظہر کیانی
26 جولائی, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

امریکا نے پاکستانی، چینی اور اماراتی کمپنیوں پر پابندیاں عائد کردیں

22 اکتوبر, 2024

نیدرلینڈ میں مسلم نوجوانوں نے پولیس سے لڑ کر قرآن کی بے حرمتی رکوا دی

14 جنوری, 2024

دبئی میں منشیات اسمگلنگ کے الزام میں شامی خاتون کو 10 سال قید اور ایک لاکھ درہم جرمانہ

16 فروری, 2025

سعودی عرب کا ناروے، آئرلینڈ اور اسپین کی طرف سے فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا خیر مقدم

23 مئی, 2024

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں