جہلم: بلال ٹاؤن روڈ کی تعمیر مکمل ہونے پر گرین بیلٹ کی بحالی شروع

جہلم میں بلال ٹاؤن روڈ کی تعمیر مکمل ہونے پر گرین بیلٹ کی بحالی کا کام شروع ہو گیا۔

گرین بیلٹ علاقہ میں خوبصورت ماحول اور آلودگی سے بچانے میں معاون ہوتی ہے۔ جہلم کی اہم ترین بلال ٹاؤن روڈ کی تعمیر کے بعد ڈی سی جہلم کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق کی ہدایت پر سڑک کے درمیان گرین بیلٹ کی بحالی کا کام شروع کر دیا گیا ہے۔ گرین بیلٹ میں تازہ مٹی اور پودوں کی کٹنگ وغیرہ کا کام جاری ہے۔

ڈپٹی کمشنر جہلم نے گرین بیلٹ کو فوری طور پر بحال کرنے نئے پودے لگانے اور علاقے میں ما حول خوبصورت بنانے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لانے کی ہدایت کی ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button