Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: عید پر مرغن غذاؤں کا زیادہ استعمال صحت کے مسائل کا سبب بن سکتا ہے، ڈاکٹر فواد مجید چوہدری
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

عید پر مرغن غذاؤں کا زیادہ استعمال صحت کے مسائل کا سبب بن سکتا ہے، ڈاکٹر فواد مجید چوہدری

چوہدری عابد محمود
چوہدری عابد محمود
23 مارچ, 2026
شیئر کریں
شیئر کریں

جہلم: عیدالفطر کے موقع پر مرغن اور بھاری غذاؤں کے زیادہ استعمال سے بدہضمی، تیزابیت اور دیگر طبی مسائل پیدا ہونے کا خدشہ بڑھ جاتا ہے۔

ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال کے میڈیکل اسپیشلسٹ ڈاکٹر فواد مجید چوہدری نے اخبار نویسوں سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک کے دوران انسانی جسم ایک مخصوص غذائی معمول کا عادی ہو جاتا ہے، جس میں کھانے پینے کے اوقات اور مقدار محدود ہوتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ عید کے دن اچانک مرغن، چکنائی اور میٹھے سے بھرپور غذاؤں کا زیادہ استعمال معدے پر بوجھ ڈال دیتا ہے، جس کے نتیجے میں بدہضمی، تیزابیت اور معدے کے دیگر مسائل پیدا ہو سکتے ہیں۔

ڈاکٹر فواد مجید چوہدری کے مطابق عید کے موقع پر مٹھائیوں، کولڈ ڈرنکس اور چکنائی سے بھرپور اشیاء کا زیادہ استعمال صحت کے لیے نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے۔ انہوں نے شہریوں کو مشورہ دیا کہ وہ اعتدال کے ساتھ کھانے پینے کو ترجیح دیں، زیادہ پانی پئیں اور ہلکی و متوازن غذا استعمال کریں تاکہ صحت کے مسائل سے بچا جا سکے۔

انہوں نے خبردار کیا کہ دل کے امراض، ذیابیطس، ہائی بلڈ پریشر اور جوڑوں کے درد میں مبتلا افراد کو خصوصی احتیاط برتنی چاہیے کیونکہ غیر متوازن غذا ان بیماریوں میں اضافہ اور پیچیدگیوں کا باعث بن سکتی ہے۔

میڈیکل اسپیشلسٹ نے حاملہ خواتین کو بھی ہدایت کی کہ وہ اپنی غذا کے معاملے میں خصوصی احتیاط کریں اور متوازن خوراک کو ترجیح دیں کیونکہ زیادہ میٹھا اور مرغن غذاؤں کا استعمال ماں اور بچے دونوں کی صحت پر منفی اثرات مرتب کر سکتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ عید کی خوشیوں سے بھرپور انداز میں لطف اندوز ہونے کے لیے ضروری ہے کہ شہری اپنی صحت کا خیال رکھیں اور کھانے پینے میں اعتدال اختیار کریں تاکہ عید کی خوشیاں کسی بھی طبی مسئلے کی وجہ سے ماند نہ پڑیں۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
31°C
Jhelum
clear sky
31° _ 31°
40%
2 km/h
منگل
31 °C
بدھ
33 °C
جمعرات
32 °C
جمعہ
32 °C
ہفتہ
33 °C

تازہ ترین

سارہ شریف کے بہن بھائیوں کی سرپرستی جہلم میں کس کو سونپی گئی؟
12 اکتوبر, 2026
سوہاوہ میں ایل پی جی کا خالی ٹینکر دیوار سے ٹکرا گیا، ڈرائیور جاں بحق
12 اکتوبر, 2026
جہلم: اہلحدیث چوک تجاوزات کی لپیٹ میں، خواتین، بچوں اور بزرگوں کو آمدورفت میں شدید مشکلات
12 اکتوبر, 2026
پنڈدادنخان میں موٹرسائیکل چوری کرنے والے دو ملزمان گرفتار
12 اکتوبر, 2026
جہلم: نوگراں پل کے قریب دو موٹر سائیکلوں میں تصادم، طالب علم جاں بحق، 3 نوجوان زخمی
12 اکتوبر, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

جہلم: موسم کی تبدیلی کے ساتھ بیماریاں پھیلنے لگیں، ہسپتالوں میں مریضوں کا رش

23 اپریل, 2025

جہلم میں موٹر سائیکل چوری کرنے والا چور گرفتار، موٹرسائیکل برآمد

7 اپریل, 2025

تاریخی قلعہ روہتاس کی بحالی اور تجاوزات کا خاتمہ کریں گے، ڈپٹی کمشنر جہلم سیدہ رملہ علی

27 ستمبر, 2024

مہنگائی میں ہوشربا اضافہ انتظامیہ کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے، سید خلیل حسین کاظمی

25 فروری, 2025

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں