Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: کم چکنی غذائیں وبائی بیماریوں سے بچنے میں مدد دے سکتی ہیں، تحقیق
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

کم چکنی غذائیں وبائی بیماریوں سے بچنے میں مدد دے سکتی ہیں، تحقیق

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
9 جنوری, 2024
شیئر کریں
شیئر کریں

کیلیفورنیا: ویسے تو کم چکنی غذاؤں کی کھپت وزن کم کرنے سمیت صحت کے لیے متعدد فوائد رکھتی ہے لیکن ایک نئی تحقیق میں معلوم ہوا ہے کہ چکنی غذاؤں کی کم کھپت کووڈ-19 جیسی وبائی بیماریوں کے خلاف بچنے میں مدد فراہم کر سکتی ہے۔

یونیورسٹی آف کیلیفورنیا-ریورسائیڈ کے محققین نے تحقیق میں زیادہ چکنی غذائیں کھانے والے افراد کے جین ایکسپریشن (وہ عمل جس میں جین میں موجود معلومات کسی فعل میں بدلتی ہے) میں تشویش ناک تبدیلیاں دیکھیں۔

تحقیق کے نتائج میں یہ بات سامنے آئی کہ زیادہ چکنائی پر مبنی غذائیں جسم میں پروٹین کے جین ایکسپریشن کو بڑھا دیتی ہیں جن کو کووڈ پروٹین استعمال کرتے ہیں تاکہ جسم میں داخل ہو کر اس کو متاثر کیا جا سکے۔

جامعہ کے سیل بائیولوجی پروفیسر اور تحقیق کے سینئر مصنف فرانسس سلیڈیک کے مطابق آسان الفاظ میں بات یہ ہے کہ پودوں پر مبنی غذا صحت کے لیے بہتر ہوتی ہے اور بہت سے کیسز میں یہ سچ بھی ہے۔ البتہ، زیادہ چکنی غذا، چاہے وہ کسی پودے پر ہی مبنی کیوں نہ ہو ایک ایسا معاملہ ہے جس میں یہ بات درست نہیں۔

محققین کا کہنا تھا کہ ان کی تحقیق بتاتی ہے کہ چکنائی پر مشتمل غذائیں نہ صرف مٹاپے، کولون کینسر یا پیٹ میں انفیکشن سے متعلقہ جینز کو متاثرکرتی ہیں بلکہ ان غذاؤں کا مدافعتی نظام، دماغی افعال اور کووڈ-19 کے خطرات سے تعلق رکھنے والے جینز پر بھی اثر ہوتا ہے۔

سائنٹیفک رپورٹس میں شائع ہونے والی تحقیق میں محققین نے چوہوں کہ تین گروہوں کو الگ الگ قسم کی غذا کھلائی۔ ان غذاؤں میں ایک غذا ایسی تھی جس میں کم از کم 40 فی صد حرارے چکنائی پر مشتمل تھے، ایک غذا ناریل کے تیل سے حاصل ہونے والی سیر شدہ چکنائی پر مبنی تھی جبکہ تیسری غذا جینیاتی طور پر تبدیل شدہ سویا بین کے تیل سے حاصل ہوئے یک سیرشدہ چکنائی پر مبنی تھی۔

ان چوہوں سے حاصل ہونے والے ڈیٹا کا کم چکنی غذائیں کھانے والے چوہوں کے گروپ سے موازنہ کیا گیا۔ 24 ہفتوں سے زیادہ عرصے تک جاری رہنے والی تحقیق میں معلوم ہوا کہ کم چکنائی والی غذا کے مقابلے میں چوہوں کے تینوں گروہوں میں جین ایکسپریشن میں تشویش ناک تبدیلی رونما ہوئی۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
23°C
Jhelum
scattered clouds
23° _ 23°
68%
6 km/h
جمعرات
23 °C
جمعہ
31 °C
ہفتہ
32 °C
اتوار
34 °C
پیر
35 °C

تازہ ترین

دریائے جہلم میں ڈوبنے والے ستھرا پنجاب کے سینٹری ورکر کی لاش چھ روز بعد طور کے مقام سے برآمد
15 اکتوبر, 2026
سوہاوہ: ڈھوک نلہ کے چار روز سے لاپتہ نوجوان کی لاش برآمد
15 اکتوبر, 2026
یوتھ گیمز 2026 کی تیاریوں کا جائزہ اجلاس، ضلع جہلم سے طلباء و طالبات کی بھرپور شرکت یقینی بنانے کا عزم
15 اکتوبر, 2026
جہلم پولیس کے ضلع بھر میں 16 سرچ آپریشنز، 457 افراد اور 202 گھروں کی چیکنگ، افغان شہری سمیت 3 ملزمان گرفتار
15 اکتوبر, 2026
جہلم میں عالمی یوم سفید چھڑی کے موقع پر آگاہی ریلی، بصارت سے محروم افراد کے حقوق اور خودمختاری کے فروغ پر زور
15 اکتوبر, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

جہلم میں جدید آئی اسپتال، 5 منٹ میں لیزر کے ذریعے عینک سے نجات ممکن

1 اپریل, 2026

سوشل میڈیا اور بچوں میں سیگریٹ نوشی کے درمیان تعلق کا انکشاف

19 مئی, 2024

زیتون وزن کم کرنے اور شوگر نارمل رکھنے میں ادویات سے بہتر قرار

3 جولائی, 2024

2050 تک 27 فیصد اموات کینسر سے ہوں گی، تحقیق

22 نومبر, 2024

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں