Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: جہلم میں جدید آئی اسپتال، 5 منٹ میں لیزر کے ذریعے عینک سے نجات ممکن
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

جہلم میں جدید آئی اسپتال، 5 منٹ میں لیزر کے ذریعے عینک سے نجات ممکن

چوہدری عابد محمود
چوہدری عابد محمود
1 اپریل, 2026
شیئر کریں
شیئر کریں

جہلم شہر میں آنکھوں کے امراض کے علاج کے لیے جدید سہولیات فراہم کرنے والا ادارہ رضیہ فاؤنڈیشن آئی اسپتال عوام کے لیے کسی نعمت سے کم نہیں، جہاں جدید لیزر ٹیکنالوجی کے ذریعے صرف پانچ منٹ میں عینک سے نجات ممکن بنا دی گئی ہے۔

اس حوالے سے اسپتال کے چیف ایگزیکٹو ندیم الحسنین نے میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ جہلم، چکوال، منڈی بہاؤالدین، گجرات اور میرپور آزاد کشمیر سمیت گردونواح کے مریض بھی اس سہولت سے مستفید ہو رہے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ادارے کو قائم ہوئے پندرہ سال سے زائد کا عرصہ گزر چکا ہے اور اس دوران ہزاروں افراد کی بینائی کامیابی سے بحال کی جا چکی ہے جبکہ روزانہ درجنوں مریض او پی ڈی سے فائدہ اٹھا رہے ہیں۔

ندیم الحسنین نے مزید بتایا کہ اسپتال میں جدید لیزر سسٹم کے ذریعے علاج کیا جاتا ہے، جس میں نہ ٹیکہ لگایا جاتا ہے اور نہ ہی ٹانکوں کی ضرورت پیش آتی ہے۔ مریض چند ہی منٹوں میں عینک سے چھٹکارا حاصل کر کے فوری طور پر گھر جا سکتے ہیں۔

چیف ایگزیکٹو ندیم الحسنین کے مطابق اب شوگر کے مریضوں کے لیے بھی آنکھوں کا آپریشن محفوظ اور ممکن بنا دیا گیا ہے، جبکہ مریضوں کو طویل عرصہ اسپتال میں داخل رکھنے کی ضرورت بھی نہیں رہتی۔

انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ اس جدید سہولت سے بھرپور فائدہ اٹھائیں اور اپنی آنکھوں کے مسائل کا بروقت علاج کروائیں تاکہ بینائی کو محفوظ بنایا جا سکے۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
31°C
Jhelum
clear sky
31° _ 31°
40%
2 km/h
منگل
31 °C
بدھ
33 °C
جمعرات
32 °C
جمعہ
32 °C
ہفتہ
33 °C

تازہ ترین

سارہ شریف کے بہن بھائیوں کی سرپرستی جہلم میں کس کو سونپی گئی؟
12 اکتوبر, 2026
سوہاوہ میں ایل پی جی کا خالی ٹینکر دیوار سے ٹکرا گیا، ڈرائیور جاں بحق
12 اکتوبر, 2026
جہلم: اہلحدیث چوک تجاوزات کی لپیٹ میں، خواتین، بچوں اور بزرگوں کو آمدورفت میں شدید مشکلات
12 اکتوبر, 2026
پنڈدادنخان میں موٹرسائیکل چوری کرنے والے دو ملزمان گرفتار
12 اکتوبر, 2026
جہلم: نوگراں پل کے قریب دو موٹر سائیکلوں میں تصادم، طالب علم جاں بحق، 3 نوجوان زخمی
12 اکتوبر, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

جہلم میں قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم 19 سال بعد گرفتار

22 مئی, 2024

دوران ڈرائیونگ موبائل فون استعمال کرنے پر جُرمانوں میں بھاری اضافہ

8 دسمبر, 2023

سوہاوہ میں موٹروے پولیس کی روڈ سیفٹی آگاہی مہم، سو سے زائد ہیلمٹس موٹرسائیکل سواروں میں تقسیم

10 اکتوبر, 2025

سولر پینل کے بعد سولر بیٹری کے پرائس بھی گر گئے

16 نومبر, 2024

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں