جہلم: ڈپٹی کمشنر جہلم سیدہ رملہ علی نے تحصیل آفس جہلم کا دورہ کیا جہاں انہوں نے جاری تزئین و آرائش اور مرمت کے کام کا معائنہ کیا۔
ڈی سی جہلم نے کام کی رفتار اور معیار کا جائزہ لیتے ہوئے ہدایت کی کہ تمام کام جلد از جلد مکمل کیا جائے تاکہ سرکاری امور میں کسی قسم کی تاخیر نہ ہو۔ اس دوران انہوں نے ڈینگی کے حوالے سے کیے گئے انتظامات اور صفائی ستھرائی کی صورتحال کا بھی جائزہ لیا۔
ڈپٹی کمشنر نے تحصیل آفس کے عملے کو ہدایت کی کہ ڈینگی کے حوالے سے کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی اور صفائی کے عمل کو ہر حال میں یقینی بنایا جائے۔
اس موقع پر تحصیلدار ندیم گوہر نے ڈی سی جہلم کو جاری کاموں اور ڈینگی انتظامات کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔
ڈپٹی کمشنر نے اس موقع پر افسران کو ہدایت دی کہ تزئین و آرائش کے ساتھ ساتھ ڈینگی کے خاتمے کے لیے خصوصی اقدامات جاری رکھیں تاکہ عوام کو محفوظ ماحول فراہم کیا جا سکے۔


