جہلم: تھانہ کالا گجراں پولیس نے اہم کارروائی کرتے ہوئے رکشہ چوری کے مقدمہ میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا اور اس کے قبضہ سے چوری شدہ رکشہ برآمد کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق جہلم میں ایس ایچ او تھانہ کالا گجراں اور ان کی ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے رکشہ چوری کرنے والے ملزم کو گرفتار کیا۔ پولیس نے ملزم سے چوری شدہ رکشہ بھی برآمد کر لیا ہے۔
پولیس کے مطابق ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش جاری ہے جبکہ اسے ٹھوس شواہد کے ساتھ عدالت میں پیش کیا جائے گا تاکہ قرار واقعی سزا دلوائی جا سکے۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم شفیق احمد چوہدری کا کہنا ہے کہ شہریوں کو ان کے قیمتی اثاثوں سے محروم کرنے والے ملزمان کسی رعایت کے مستحق نہیں اور ایسے عناصر کے خلاف سخت قانونی کارروائی جاری رکھی جائے گی۔


