پنڈدادنخان کے مشہور زمانہ منشیات فروشوں کے خلاف اسسٹنٹ سب انسپکٹر راجہ خرم شہزاد کی اہم کارروائیاں،ایڈیشنل سیشن جج پنڈدادنخان شفقت شہباز راجہ کی معزز عدالت نے راجہ خرم کی مدعیت میں درج مقدمات کے ٹھوس شواہد پر ملزمان کو سزائیں سنا دی۔
تفصیلات کے مطابق یکم جون2023 کو مخبر کی اطلاع پر اسسٹنٹ سب انسپکٹر راجہ خرم شہزاد کی سربراہی میں لِلہ چوک کے قریب چھاپے کے دوران محمد علی عرف اچھو کو 5250گرام چرس اور ناجائز ریوالر سمیت دھر لیا جس پر 9Dمقدمہ کا اندراج تھانہ پنڈدادنخان اسسٹنٹ سب انسپکٹر راجہ خرم شہزادکی مدعیت میں ہوا۔
پولیس کی طرف سے مقدمہ کی مثبت پیروی اور ٹھوس شواہد کی فراہمی کے باعث ایڈیشنل سیشن جج پنڈدادنخان شفقت شہباز راجہ نے ملزم کو چودہ سال قید اور چار لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنائی جبکہ جرمانہ کی عدم ادائیگی پر ملزم کی سزا میں مزید چھ ماہ کا اضافہ کیا گیا۔
اسی طرح راجہ خرم شہزاد کی مدعیت میں تھانہ جالپور شریف میں مشہورزمانہ منشیات فروش ردہ بی بی نامی خاتون کے خلاف بھی9/1 /3C مقدمہ درج کیا تھا اور اسکو بھی سات سال سزا چارلاکھ جرمانہ ہوا ہے۔
اسسٹنٹ سب انسپکٹر راجہ خرم شہزاد کا کہنا تھا کہ ان منشیات فروشوں کے خلاف قانون کے مطابق مقدمات درج کیے جا ئیں اور ٹھیک پیروری کی جائے تو ہماری معزز عدالتیں بھی ملزمان کو ٹھیک سزایں سناتی ہیں، پولیس کی طرف سے مثبت کارروائی کی جائے اور ان منشیات فروشوں کے خلاف گھیرا تنگ کیا جائے تو نوجوان نسل کو نشے کی تباہی سے بچایا جا سکتا ہے۔
اہلیان علاقہ نے قابل ذکر پولیس کارروائیوں اور معزز عدالت کی طرف سے انصاف کے تقاضوں کے مطابق سزا پرمعززایڈیشنل سیشن جج شفقت شہباز راجہ اور اسسٹنٹ سب انسپکٹر راجہ خرم شہزاد کی سربراہی میں کامیاب کارروائیوں پر پنڈدادنخان پولیس کو خراج تحسین پیش کی۔