Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: جہلم میں ڈکیتی اور چوری کی وارداتوں میں ملوث 2 ڈکیت گینگ گرفتار
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

جہلم میں ڈکیتی اور چوری کی وارداتوں میں ملوث 2 ڈکیت گینگ گرفتار

عامر کیانی
عامر کیانی
18 مارچ, 2025
شیئر کریں
شیئر کریں

جہلم: تھانہ چوٹالہ پولیس کی شاندار کارروائیاں، ڈکیتی اور چوری کی وارداتوں میں ملوث دو خطرناک ڈکیت گینگ کے چھ ملزمان گرفتار کر لئے۔ پولیس نے مال مسروقہ، موٹر سائیکلز اور ناجائز اسلحہ برآمد کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق جہلم میں ایس ایچ او تھانہ چوٹالہ اور ان کی ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے سلطانہ ڈکیت گینگ کے تین ملزمان سلطان حسین، آصف نعیم اور مظہر حسین کو گرفتار کر لیا۔

ملزمان کے قبضے سے چھینے گئے موبائل فونز جن کی مالیت 4 لاکھ 45 ہزار روپے، نقدی 9 ہزار 500 روپے اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا موٹر سائیکل برآمد کر لیا گیا۔ مزید برآں ملزم مظہر حسین کے قبضے سے 30 بور کا ناجائز پسٹل بمعہ ایمونیشن بھی برآمد ہوا۔

تھانہ چوٹالہ پولیس نے چوری اور موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث پیرو گینگ کے تین ملزمان مسعود الحسن عرف پیرو، غلام فرید اور عبداللہ کو گرفتار کر لیا۔ ملزمان کے قبضے سے چوری شدہ دو موٹر سائیکل، پیٹر انجن، شافٹ، الیکٹرک آری (مالیت 1 لاکھ 50 ہزار روپے) اور 48 عدد کبوتر (مالیتی 50 ہزار روپے) برآمد کر لیے گئے۔

پولیس کے مطابق ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ عدالت میں چالان کیا جائے گا تاکہ انہیں قرار واقعی سزا دلائی جا سکے۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم طارق عزیز سندھو نے کامیاب کارروائیوں پر پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ جرائم پیشہ عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں۔ شہریوں کی جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے اور اس مشن کو ہر حال میں یقینی بنایا جائے گا۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
34°C
Jhelum
scattered clouds
34° _ 34°
55%
3 km/h
بدھ
40 °C
جمعرات
38 °C
جمعہ
30 °C
ہفتہ
35 °C
اتوار
29 °C

تازہ ترین

مون سون بارشوں کے بعد جہلم میں شدید گرمی اور حبس، شہری بے حال، بجلی کی بندش نے مشکلات بڑھا دیں
28 جولائی, 2026
پنجاب میں مجوزہ "کوڑا ٹیکس” کی وصولی کی تیاریاں، محکمہ ایکسائز نے عملی اقدامات تیز کر دیے
28 جولائی, 2026
جہلم: 15 سال سے قتل کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری ملزم انٹرپول کے ذریعے دبئی سے گرفتار
28 جولائی, 2026
جہلم میں سبزیوں کی قیمتوں کو پر لگ گئے، حالیہ بارشوں کے بعد ٹماٹر 400 اور مٹر 350 روپے فی کلو، شہری پریشان
28 جولائی, 2026
ڈپٹی کمشنر جہلم کا مریم نواز ہیلتھ کلینکس کا دورہ، دیہی علاقوں میں معیاری طبی سہولیات کی فراہمی پر زور
28 جولائی, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

جہلم: سرکاری اسپتالوں کے ارد گرد میڈیکل لیبارٹریاں انسانی جانوں سے کھیلنے لگیں

26 جنوری, 2025

کیا برائلر یا فارمی چکن کھانے سے کینسر ہو سکتا ہے؟

15 دسمبر, 2023

مہنگائی کا طوفان ، 74 فیصد پاکستانی اخراجات پورے کرنے سے قاصر

7 اگست, 2024

جہلم: شمالی محلہ اور بابا کرم شاہ دربار سے ملحقہ مکینوں کو منشیات فروشوں نے عرصہ حیات تنگ کر دیا

29 جنوری, 2024

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں