پنڈدادنخان جہلم روڈ پر قمر کے قریب ڈکیتی کی واردات گشت پر موجود پولیس پارٹی نے ناکام بنا دی۔
تفصیلات کے مطابق جہلم پنڈدادنخان روڈ پر قمر کے قریب ڈکیتی کی واردات ناکام بنا دی گئی، ڈاکو تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے موقع سے فرار ہو گئے۔
قمر سٹاپ کے قریب ڈاکوؤں نے سبزی لے کر جانے والی گاڑی کو روکا، گشت پر موجود پولیس پارٹی موقع پر پہنچ گئی جسے دیکھتے ہی ڈاکو فرار ہو گئے۔
پولیس کی طرف سے سرچ آپریشن ڈھدی پھھپرہ کے علاقے میں مساجد میں اعلانات کرکے عوام سے تعاون کی اپیل کی گئی۔
یاد رہے کہ تھانہ پنڈدادنخان کے علاقہ کوڑا میں ایک دن قبل مسلح ڈکیتی کی واردات ہوئی تھی۔