Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: جہلم میں سی سی ڈی ٹیم پر ڈاکوؤں کی فائرنگ، ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

جہلم میں سی سی ڈی ٹیم پر ڈاکوؤں کی فائرنگ، ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار

عامر کیانی
عامر کیانی
25 ستمبر, 2025
شیئر کریں
شیئر کریں

جہلم میں سی سی ڈی اور ڈاکوؤں کے درمیان مبینہ مقابلے میں ایک خطرناک ملزم زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔

ترجمان سی سی ڈی جہلم کے مطابق کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کی ٹیم جہلم پر دورانِ ناکہ بندی ڈاکوؤں نے فائرنگ کر دی تاہم ٹیم خوش قسمتی سے محفوظ رہی۔ واقعہ تھانہ صدر جہلم کی حدود میں نوگراں روڈ پر کوڑا فیکٹری کے قریب پیش آیا۔

ترجمان کے مطابق گزشتہ شب سی سی ڈی ٹیم نے علاقے میں ڈکیتی کی بڑھتی ہوئی وارداتوں کے پیش نظر ناکہ بندی کر رکھی تھی کہ اس دوران ایک موٹر سائیکل پر سوار دو افراد کو مشکوک جان کر رکنے کا اشارہ کیا گیا لیکن ملزمان نے رکنے کے بجائے اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی اور فرار ہونے لگے۔

فائرنگ سے سی سی ڈی ٹیم محفوظ رہی، سی سی ڈی ٹیم کی جانب سے ملزمان کا تعاقب کیا گیا تو تھوڑی ہی دیر بعد ایک ملزم زخمی حالت میں ملا جس کی شناخت وسیم امبر عرف چھنو ولد عبدالواحد سکنہ بہرام پور تحصیل دینہ ضلع جہلم کے نام سے ہوئی۔

زخمی ملزم کو طبی امداد کے لیے ڈی ایچ کیو اسپتال جہلم منتقل کر دیا گیا جبکہ اس کا ساتھی اندھیرے کا فائدہ اٹھا کر فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ پولیس نے فرار ملزم کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔

ترجمان کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ جہلم کے مطابق زخمی ملزم کے قبضے سے ناجائز اسلحہ، ڈکیتی کی وارداتوں میں چھینے گئے اے ٹی ایم کارڈز اور تھانہ مندرہ ضلع راولپنڈی کے علاقے سے چھینا گیا ایک موٹر سائیکل بھی برآمد ہوا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم ایک فعال بین الاضلاعی ڈکیت گینگ کا سرکردہ رکن ہے جو ڈکیتی، راہزنی، چوری، موٹر سائیکل چوری اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے جیسے 30 سے زائد مقدمات میں ریکارڈ یافتہ ہے۔ ملزم جہلم کے علاوہ ضلع راولپنڈی کی متعدد ڈکیتی کی وارداتوں میں بھی مطلوب تھا۔ ملزم سے مزید اہم انکشافات متوقع ہیں۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
33°C
Jhelum
clear sky
33° _ 33°
54%
2 km/h
اتوار
33 °C
پیر
39 °C
منگل
40 °C
بدھ
38 °C
جمعرات
34 °C

تازہ ترین

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر تاجروں کی تشویش، مہنگائی سے عوام کی مشکلات بڑھنے کا خدشہ
26 جولائی, 2026
پنڈدادنخان میں ٹیوب ویل کے ٹینک میں نہاتے ہوئے 13 سالہ لڑکا ڈوب کر جاں بحق
26 جولائی, 2026
جہلم: مبینہ طور پر راہگیروں کو کاٹنے والے کتے کے مالک کے خلاف مقدمہ درج، ملزم گرفتار
26 جولائی, 2026
دریائے جہلم کے قریب مویشی چرانے والا نوجوان دریا میں ڈوب گیا
26 جولائی, 2026
آزاد کشمیر انتخابات؛ پیپلز پارٹی الزامات سے اپنی ناکامی نہیں چھپا سکتی، بلال اظہر کیانی
26 جولائی, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

سوہاوہ: ڈومیلی میں 13 سالہ لڑکی کے نازیبا حرکات کرنے والا دوکاندار گرفتار

22 ستمبر, 2025

جہلم میں مفت وائی فائی کی سروس فراہم کر دی گئی

15 جنوری, 2025

دینہ میں مہنگی بجلی اور ٹیکسوں کیخلاف پہلی بار مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال، کاروباری مراکز بند رہے

28 اگست, 2024

امریکی لڑکی پب جی کھیلتے کھیلتے پاکستان کیسے پہنچی؟

20 نومبر, 2024

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں