Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: یورپ میں طلبہ کا احتجاج، اونٹاریو یونیورسٹی اور مظاہرین کے درمیان معاہدہ طے
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

یورپ میں طلبہ کا احتجاج، اونٹاریو یونیورسٹی اور مظاہرین کے درمیان معاہدہ طے

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
23 مئی, 2024
شیئر کریں
شیئر کریں

انٹاریو یونیوسٹی غزہ کے تنازع سے پیسہ کمانے والی کمپنیوں میں سرمایہ کاری نہ کرنے سے متعلق معاہدے پر دستخط کرنے والا کینیڈا کا پہلا بڑا تعلیمی ادارہ بن گیا۔

رپورٹ کے مطابق اونٹاریو ٹیک یونیورسٹی کے منتظمین اور احتجاج کے منتظمین کا کہنا ہے کہ وہ ایک معاہدے پر پہنچ گئے ہیں، جس کے نتیجے میں اسرائیل کے خلاف ہونے والے احتجاجی مظاہرے ختم ہوگئے ہیں۔

یاد رہے کہ امریکی یونیورسٹیوں میں احتجاجی مظاہرے 18 اپریل سے شروع ہوئے تھے، یہ احتجاج سب سے پہلے نیویارک یونیورسٹی میں ہوا اور پھر دیکھتے ہی دیکھتے امریکا کی دیگر یونیورسٹیوں میں بھی پھیل گئے تھے۔

طلبا کو بھیجے گئے معاہدے کی ایک کاپی کے مطابق اس معاہدے پر پیر کو دستخط ہوئے تھے، اس میں یونیورسٹی کی جانب سے متعدد وعدے شامل ہیں جس میں یونیورسٹی نے اتفاق کیا معاہدے پر دستخط کرنے کے 24 گھنٹوں کے اندر کیمپس میں موجود کیمپ کو ختم کر دیا جائے۔

معاہدے میں بیان کردہ وعدوں میں سے ایک یہ ہے کہ یونیورسٹی ذمہ دارانہ سرمایہ کاری کے طریقوں پر عمل کرے گی، یونیورسٹی نے کہا کہ وہ کسی بھی ایسی کمپنی میں سرمایہ کاری نہیں کرے گی جو فلسطین میں جاری انسانی بحران سے فائدہ اٹھا رہی ہیں۔

یونیورسٹی انتظامیہ نے کہا ہے کہ وہ جلد یونیورسٹی کی تمام سرمایہ کاری اور مالیاتی ہولڈنگز کا خاکہ پیش کرتے ہوئے ایک رپورٹ عوامی طور پر جاری کریں گے۔

معاہدے کے تحت یونیورسٹی ایک ذمہ دار سرمایہ کاری کا ورکنگ گروپ قائم کرے گی جو بہترین طریقوں کا جائزہ لے گی اور سفارشات پیش کرے گی کہ یونیورسٹی اپنی سرمایہ کاری میں ماحولیاتی، سماجی، اور گورننس عوامل تک کیسے پہنچ سکتی ہے، یہ ہتھیاروں کی تیاری اور ترسیل میں مصروف کمپنیوں یا فلسطین یا دیگر خطوں میں فوجی کارروائیوں سے فائدہ اٹھانے والی کمپنیوں پر خصوصی توجہ دے گی۔

یونیورسٹی نے جنگ کی وجہ سے بے گھر ہونے والے فلسطینیوں کے لیے 3 انڈرگریجویٹ اسکالرشپس کی فنڈ فراہم کرنے کا وعدہ کیا ہے۔

یونیورسٹی منتظمین نے یہ بھی وعدہ کیا ہے کہ کیمپ میں حصہ لینے والے طلبا اور فیکلٹی کو تعلیمی یا روزگار کی بنیاد پر انتقامی کارروائی سے محفوظ رکھا جائے گا۔

مظاہرین اور اونٹاریو ٹیک یونیورسٹی کے درمیان معاہدہ ایسے وقت میں سامنا آیا جب امریکا میں غزہ سے اظہار یکجہتی اور اسرائیل کے خلاف مظاہرے شروع ہوئے تھے۔

طلبا مظاہرین اپنی یونیورسٹیوں سے مطالبہ کر رہے تھے کہ وہ غزہ میں جنگ سے فائدہ اٹھانے والی یا ہتھیار فراہم کرنے والی کمپنیوں سے علیحدگی اختیار کریں۔

ٹورنٹو یونیورسٹی میں درجنوں طلبا نے اب بھی کیمپ لگایا ہوا ہےکیونکہ مظاہرین اور یونیورسٹی کے درمیان مذاکرات ابھی تک کسی معاہدے پر نہیں پہنچے۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
20°C
Jhelum
clear sky
20° _ 20°
73%
2 km/h
جمعہ
30 °C
ہفتہ
31 °C
اتوار
33 °C
پیر
35 °C
منگل
25 °C

تازہ ترین

دریائے جہلم میں ڈوبنے والے ستھرا پنجاب کے سینٹری ورکر کی لاش چھ روز بعد طور کے مقام سے برآمد
15 اکتوبر, 2026
سوہاوہ: ڈھوک نلہ کے چار روز سے لاپتہ نوجوان کی لاش برآمد
15 اکتوبر, 2026
یوتھ گیمز 2026 کی تیاریوں کا جائزہ اجلاس، ضلع جہلم سے طلباء و طالبات کی بھرپور شرکت یقینی بنانے کا عزم
15 اکتوبر, 2026
جہلم پولیس کے ضلع بھر میں 16 سرچ آپریشنز، 457 افراد اور 202 گھروں کی چیکنگ، افغان شہری سمیت 3 ملزمان گرفتار
15 اکتوبر, 2026
جہلم میں عالمی یوم سفید چھڑی کے موقع پر آگاہی ریلی، بصارت سے محروم افراد کے حقوق اور خودمختاری کے فروغ پر زور
15 اکتوبر, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

کویت: حکومت نے پارلیمنٹ تحلیل کردی، بعض آئینی شقیں بھی معطل

11 مئی, 2024

بوئنگ طیارے محفوظ نہیں رہے؟ طیارہ ساز انجینیئر کے انکشافات پھر زیرِبحث

12 جون, 2025

غسلِ کعبہ؛ عود، عرقِ گلاب اور بخوز کی خوشبوؤں سے بیت اللہ معطر

21 جولائی, 2024

62 ممالک کا کومبنگ آپریشن؛ آبدوزوں سے تاریخ کی سب بڑی منشیات کی کھیپ پکڑی گئی

29 نومبر, 2024

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں