جہلم: ضلع جہلم کے سرکاری سکولوں میں زیر تعلیم طلباء و طالبات میں حکومت پنجاب کی جانب سے مفت درسی کتب کی تقسیم کا بحران شدت اختیار کرتا کرنے لگا۔
سرکاری سکولوں میں نئے داخل ہونے والے نئے طلباءطالبات مفت درسی کتب کے حصول میں ناکام ہو گئے اور انہیں درسی کتب بازاروں سے خریدنا پڑ رہی ہیں۔
بتایا گیا ہے کہ سرکاری سکولوں میں داخل ہونے والے طلباء و طالبات درسی کتب سے محروم ہیں جبکہ گزشتہ سال مفت درسی کتب کی فراہمی کے لیے حکومت پنجاب نے 40 لاکھ کتب شائع کروائی تھیں۔


