Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: نبی کریم حضرت محمدﷺ کا یوم ولادت مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

نبی کریم حضرت محمدﷺ کا یوم ولادت مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
17 ستمبر, 2024
شیئر کریں
شیئر کریں

جہلم: رحمت اللعالمین، خاتم النبیین رسول کریم ﷺ کی ولادت با سعادت کا جشن ملک بھرکی طرح ضلع جہلم میں بھی مذہبی عقیدت و احترام سے منایا گیا۔

تفصیلات کے مطابق جشن میلاد النبیﷺ کے سلسلے میں جہلم سمیت ملک بھر کی گلیوں، محلوں اور بازاروں کو خوبصورت روشنیوں، برقی قمقموں اورسبز جھنڈیوں سے سجایا گیا تھا جبکہ سرکاری و نجی عمارتوں پر بھی چراغاں کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ کئی بازاروں اور شاہراہوں پر محرابیں اور آرائشی دروازے بھی لگائے گئے ہیں۔

اس کے علاوہ مساجد کو بھی برقی قمقموں سے سجایا گیا تھا جبکہ درود و سلام اور نعت خوانی کی محافل کا انعقاد کیا گیا جبکہ فضائیں درود و سلام سے معطر ہیں۔

علماء کرام کا کہنا ہے کہ حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ سے عقیدت و محبت کا تقاضا ہے کہ آپ ﷺ کی سیرت طیبہ کا محض ذکر ہی نہ کیا جائے بلکہ آپ ﷺ کی تعلیمات پر عمل کر کے ہی انسان دنیا اور آخرت میں سرخرو ہوسکتا ہے۔

جہلم شہر کے مختلف علاقوں میں چھوٹے بڑے جشن عید میلاد النبی ﷺ کے جلوس برآمد ہوئے۔ جشن میلاد النبیﷺ کی مناسبت سے ضلع جہلم کے مختلف علاقوں میں نیاز تقسیم کرنے کا بھی اہتمام کیا گیا تھا۔ پولیس سمیت دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے 12 ربیع الاول کو فول پروف سکیورٹی انتظامات کیے گئے تھے۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم ناصر محمود باجوہ نے چوک اہلحدیث جہلم میں جاری جشن عید میلاد النبی ﷺ کے مرکزی جلوس کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ایس پی انویسٹی گیشن محمد حسیب راجہ ڈی ایس پیز سرکل ہائے اور ایس ایچ اوز بھی موجود تھے۔

ڈی پی او جہلم نے منتظمین اور شرکاء سے بھی ملاقات کی اور جلوسوں اور محافل کی سیکورٹی کے حوالے سے مناسب ہدایات جاری کیں۔

اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ جشن عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لئے تمام اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔

ڈی پی او جہلم نے آقائے نامدار ﷺ سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آج کے دن محسن انسانیت حضرت محمد ﷺ پوری کائنات کے لیے رحمت العالمین بن کر تشریف لائے، نبی آخر الزماں ﷺ نے امن، اتحاد اور بھائی چارے کا درس دیا جس پر عمل پیرا ہو کر دین و دنیا کو سنوارا جا سکتا ہے۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
26°C
Jhelum
clear sky
26° _ 26°
59%
1 km/h
جمعرات
31 °C
جمعہ
32 °C
ہفتہ
33 °C
اتوار
34 °C
پیر
22 °C

تازہ ترین

جہلم میں سنگھوئی کے قریب دو موٹرسائیکلوں میں تصادم، 2 نوجوان جاں بحق،16 سالہ لڑکا زخمی
14 اکتوبر, 2026
سوہاوہ: ڈومیلی میں ضمانت دینے کی رنجش پر بااثر شخص نے میاں بیوی کو مبینہ تشدد کا نشانہ بنا ڈالا
13 اکتوبر, 2026
جہلم میں مرغی کے گوشت کی من مانے نرخوں پر فروخت، کم وزن اور صفائی کے ناقص انتظامات پر شہری پریشان
13 اکتوبر, 2026
ضلع جہلم میں صفائی ستھرائی کا نظام مزید منظم اور موثر بنانے کے لیے اقدامات پر غور
13 اکتوبر, 2026
سوہاوہ کی حدود میں پاکستان پوسٹ کے 16 برانچ پوسٹ آفس بند، سابقہ 45 ماہ کے اعزازیہ معاوضے تاحال واجب الادا
13 اکتوبر, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

ملک بھر میں واٹس ایپ سروسز متاثر، صارفین پریشان

21 جولائی, 2024

جہلم: جادہ میں بااثر افراد نے ریڑھی بانوں سے بھتہ وصولی شروع کردی

26 جولائی, 2024

خواتین کی طرف سے مسائل کی نشاندہی کرنا گڈ گورننس میں بہتری کا باعث بن سکتا ہے، خاتون سہولت مرکز کھیوڑہ

24 اپریل, 2024

پنڈدادنخان: ٹوبہ میں چوری اور ڈکیتی کی متعدد وارداتیں، ایس پی انویسٹی گیشن کی متاثرین سے ملاقاتیں

2 مارچ, 2024

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں