Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: پِیک سمر سیزن کا آغاز‘ ایمریٹس نے ٹریول ایڈوائزری جاری کردی
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

پِیک سمر سیزن کا آغاز‘ ایمریٹس نے ٹریول ایڈوائزری جاری کردی

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
4 جولائی, 2024
شیئر کریں
شیئر کریں

دبئی: ایمریٹس ایئرلائن نے پِیک سمر سیزن کے آغاز پر ٹریول ایڈوائزری جاری کردی۔

گلف نیوز کے مطابق 6 جولائی سے شروع ہونے والے موسم گرما کے سفر کے مصروف ترین دورانیے کے لیے دبئی کے فلیگ شپ کیریئر ایمریٹس نے جمعرات کو ایک ٹریول ایڈوائزری جاری کی ہے، جس میں ایئر لائن نے مسافروں کو ہوائی اڈے پر اہم اوقات کو نوٹ کرنے، ہوائی اڈے کے طرف آنے والی سڑکوں پر ٹریفک کے رش سے نمٹنے کی منصوبہ بندی کا مشورہ دیتے ہوئے امیگریشن قطاروں میں طویل انتظار سے خبردار کیا ہے۔

ایئرلائن کی جانب سے مسافروں کو یہ بھی مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ کنکورسز اور بورڈنگ گیٹس کے درمیان سفر کے وقت کی منصوبہ بندی کریں، کمپلیمنٹری آئس کریم اور ایمریٹس کی جانب سے مسافروں کو بغیر کسی رکاوٹ کے سفر کا تجربہ کرنے کے لیے فراہم کیے جانے والے بہت سے اختیارات سے لطف اندوز ہوں۔

مسافر دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ (DXB) پر ایمریٹس ٹرمینل 3 پر دستیاب بہت سی خدمات سے استفادہ کرسکتے ہیں جن میں مفت سٹرولرز، ہوائی اڈے کی بگیاں، بچوں کے کھیلنے کی جگہ اور بہت کچھ شامل ہے۔

ایمریٹس نے تمام مسافروں کو مشورہ دیا ہے کہ روانگی سے تین گھنٹے قبل ہوائی اڈے پر پہنچیں اور پرواز سے ایک گھنٹہ 30 منٹ پہلے امیگریشن یقینی بنائیں، مسافروں کو روانگی سے ایک گھنٹہ قبل اپنے درست بورڈنگ گیٹ تک پہنچنا چاہیے۔

ایئر لائن کے مسافر دبئی اور شارجہ میں ایمریٹس ہوم چیک ان سروس استعمال کرنے کا انتخاب کر سکتے ہیں، مسافر آن لائن چیک ان کرنے کے لیے ایمریٹس ایپ کا استعمال کریں، زیادہ تر مقامات کے لیے ڈیجیٹل بورڈنگ پاسز ڈاؤن لوڈ کریں اور پرواز کی اطلاعات موصول کریں۔

اسی طرح ہوائی اڈے پر وقت بچائیں اور اس کے بجائے دبئی انٹرنیشنل فنانشل سینٹر (DIFC) کے ICD بروک فیلڈ پلیس میں ایمریٹس سٹی چیک ان اور ٹریول اسٹور پر چیک ان کریں، مسافر روزانہ صبح 8 بجے سے رات 10 بجے تک پرواز کے وقت سے سے 24 گھنٹے پہلے سے لے کر روانگی سے 4 گھنٹے قبل تک چیک ان اور سامان چھوڑ سکتے ہیں۔

عجمان سمیت شمالی امارات کے مسافروں کے پاس عجمان سینٹرل بس ٹرمینل پر چیک ان کرنے کا آپشن موجود ہے، مسافر دن میں 24 گھنٹے کسی بھی وقت چیک ان کر سکتے ہیں جب کہ مسافر بغیر کسی فیس کے سفر سے ایک رات پہلے ہوائی اڈے پر سامان بھی چھوڑ سکتے ہیں۔

بتایا جارہا ہے کہ دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ نے عید الاضحیٰ کی تعطیلات کے موقع پر 12 جون سے 25 جون تک 3 اعشاریہ 7 ملین سے زیادہ مہمانوں کا استقبال کیا، موسم گرما کی تعطیلات کے لیے سکول بند ہونے کی وجہ سے جولائی اگست کے دوران مسافروں کی تعداد زیادہ ہونے کی امید ہے، جون سے اگست 2023ء تک ایئر لائن نے 140 شہروں کے لیے اور وہاں سے واپسی کی تقریباً 50 ہزار پروازیں چلائیں، جن میں 14 ملین سے زیادہ مسافروں نے سفر کیا۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
26°C
Jhelum
clear sky
26° _ 26°
53%
3 km/h
جمعرات
31 °C
جمعہ
31 °C
ہفتہ
32 °C
اتوار
34 °C
پیر
34 °C

تازہ ترین

جہلم میں سنگھوئی کے قریب دو موٹرسائیکلوں میں تصادم، 2 نوجوان جاں بحق،16 سالہ لڑکا زخمی
14 اکتوبر, 2026
سوہاوہ: ڈومیلی میں ضمانت دینے کی رنجش پر بااثر شخص نے میاں بیوی کو مبینہ تشدد کا نشانہ بنا ڈالا
13 اکتوبر, 2026
جہلم میں مرغی کے گوشت کی من مانے نرخوں پر فروخت، کم وزن اور صفائی کے ناقص انتظامات پر شہری پریشان
13 اکتوبر, 2026
ضلع جہلم میں صفائی ستھرائی کا نظام مزید منظم اور موثر بنانے کے لیے اقدامات پر غور
13 اکتوبر, 2026
سوہاوہ کی حدود میں پاکستان پوسٹ کے 16 برانچ پوسٹ آفس بند، سابقہ 45 ماہ کے اعزازیہ معاوضے تاحال واجب الادا
13 اکتوبر, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

دبئی میں پرائیویٹ سکولوں کے غیرمعمولی ٹیچرز کو گولڈن ویزا دینے کا اعلان

6 اکتوبر, 2024

سعودی عرب نے مسافروں کیلیے نئی ٹریول ایڈوائزی جاری کر دی

15 فروری, 2024

جاپان نے بھی ’ڈیجیٹل خانہ بدوشوں‘ کو ویزا دینے کا اعلان کردیا

6 فروری, 2024

انسانی سمگلنگ روک کر ملازمتوں کا کوٹہ لیں، یورپی یونین کی پاکستان کو پیشکش

26 دسمبر, 2024

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں