Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: انسانی سمگلنگ روک کر ملازمتوں کا کوٹہ لیں، یورپی یونین کی پاکستان کو پیشکش
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

انسانی سمگلنگ روک کر ملازمتوں کا کوٹہ لیں، یورپی یونین کی پاکستان کو پیشکش

اردو نیوز
اردو نیوز
26 دسمبر, 2024
شیئر کریں
شیئر کریں

یورپی یونین نے پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ انسانی سمگلنگ روکیں اور مہارت یافتہ ورکرز تیار کرنے کی صورت میں یورپی ممالک میں پاکستانیوں کے لیے ملازمتوں کا کوٹہ مختص کیا جا سکتا ہے۔

اس بات کا انکشاف قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے اوورسیز پاکستانیز کے اجلاس میں متعلقہ وزارت نے کیا ہے۔

اجلاس کو بریفنگ میں سیکریٹری وزارت اوورسیز پاکستانیز ڈاکٹر ارشد محمود نے بتایا کہ ’دنیا بھر کی لیبر مارکیٹ میں مہارت یافتہ ورک فورس کی طلب بڑھ رہی ہے۔ جتنے لوگ بھی مہارت رکھتے ہیں یا پیشہ وارانہ تعلیم حاصل کرتے ہیں انھیں دنیا کے ممالک میں چار سے چھ ہزار ڈالر ماہانہ ملازمت مل رہی ہے جبکہ غیر تربیت یافتہ مزدور کی تنخواہیں اتنی زیادہ نہیں۔ کویت اور سعودی عرب میں نرسوں کی تنخواہیں تین سے پانچ ہزار ڈالر ہیں۔‘

انھوں نے کمیٹی کو بتایا ہے کہ ’اس مقصد کے لیے ضروری ہے کہ ہم مہارت یافتہ لیبر فورس تیار کریں جس کے لیے وزارت اوورسیز، ٹیکنیکل ایجوکیشن، ٹیوٹا اور کچھ دیگر اداروں کو ایک چھتری تلے جمع کرنے کی ضرورت ہے۔ وزیراعظم نے اس حوالے سے کابینہ کمیٹی بھی بنائی ہے تاکہ کوئی بہتر حل نکالا جا سکے۔‘

سیکریٹری اوورسیز نے بتایا کہ ’پاکستان میں اس وقت سات کروڑ کی لیبر فورس ہے جنھیں ہر صورت کام کرنا چاہیے لیکن اس میں چند لاکھ ہی مہارتیں رکھتے ہیں۔ یورپ کہتا ہے کہ سمگلنگ روکیں اور بامہارت لیبر فورس تیار کر کے یورپی ممالک میں پاکستان کے لیے نوکریوں کا کوٹہ حاصل کر لیں۔ اب ہمیں اس طرف توجہ دینے کی ضرورت ہے۔‘

انھوں نے کہا کہ ’ہم نے دنیا بھر میں موجود لیبر مارکیٹ میں نوکریوں کی تلاش شروع کر رکھی ہے۔ ان نوکریوں کے لیے مطلوبہ اہلیت بھی دیکھ رہے ہیں اور اسی مطلوبہ اہلیت کی روشنی میں مقامی طور پر ورک فورس تیار کریں گے۔‘

کمیٹی میں انکشاف ہوا کہ کئی ممالک میں پاکستانی نرسوں کی ڈیمانڈ میں اضافہ ہو رہا ہے لیکن مقامی سطح پر نرسنگ کونسل کے تنازعات کے باعث پاکستان اس شعبے میں اپنا جائز حصہ حاصل کرنے میں ناکام ہو رہا ہے۔

سیکریٹری اوورسیز نے ارکان کی جانب سے سوالات کے جواب دیتے ہوئے بتایا کہ ’دنیا میں جہاں کہیں بھی پاکستانی تربیت یافتہ ورکرز موجود ہیں ان کو کام کرنے اور اپنا آپ منوانے کی عادت ہے۔ کئی ممالک سے فیڈ بیک ملا ہے کہ جہاں پاکستانی تربیت یافتہ ورکرز کام کرتے ہیں وہاں کمپنی کا اوورٹائم کا خرچہ آدھا رہ گیا ہے کیونکہ پاکستانی ورکرز کئی ایک کام از خود کر لیتے ہیں، کئی کام جگاڑ کے ذریعے ٹھیک کر دیتے ہیں۔‘

دنیا بھر کی لیبر مارکیٹ میں مہارت یافتہ ورک فورس کی طلب بڑھ رہی ہے۔ فائل فوٹو: اے ایف پی

ان کا کہنا تھا کہ ’اوورسیز ملازمتوں کا بنیادی مقصد ترسیلات زر میں اضافہ ہے۔ گزشتہ ایک سے دو سال میں پانچ ارب ڈالر کا اضافہ ہوا ہے اور اگلے دس سال میں اس کو 31 ارب ڈالر سے بڑھا کر 64 ارب ڈالر کا ہدف طے کیا ہے۔ یہ صرف اسی صورت میں ممکن ہے کہ ہم مربوط انداز میں اگے بڑھیں اور تربیت یافتہ ورک فورس تیار کریں۔‘

اجلاس کے دوران پاکستان اوررسیز پروموٹرز ایسوسی ایشن کے نمائندے نے بتایا کہ ’ایئرپورٹس پر کنفرم ٹکٹ والے ورکرز کو روکا گیا اور ان کو واپس بھیج دیا گیا۔ اس طرح کی کارروائیاں کرنے والوں کے خلاف آرٹیکل 6 لگانا چاہیے جو ترسیلات زر کے راستے میں روڑے اٹکاتے ہیں۔ ایف آئی اے اپنے مفادات کے چکر میں ایسی کارروائیاں کرتا ہے۔‘

اس شکایت کا نوٹس لیتے ہوئے کمیٹی نے ایف آئی اے کے ڈی جی کو طلب کرنے سمیت متعلقہ حکام کے خلاف ثبوت بھی مانگ لیے۔ سیکریٹری اوورسیز کا کہنا تھا کہ ایسی کارروائی صرف اس صورت میں ہوتی ہے کہ جب مسافر ایف آئی اے کے سوالات کے مناسب جواب نہ دے سکے اور امیگریشن آفیسر کو مطمئن نہ کر سکے۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
40°C
Jhelum
few clouds
40° _ 40°
32%
3 km/h
منگل
40 °C
بدھ
40 °C
جمعرات
38 °C
جمعہ
32 °C
ہفتہ
36 °C

تازہ ترین

سوہاوہ میں ایمرجنسی 15 پر مبینہ جھوٹی اطلاع دینے والا شخص گرفتار
28 جولائی, 2026
الفلاح فاؤنڈیشن پاکستان کے زیر اہتمام ترننول میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد
28 جولائی, 2026
جہلم میں بڑھتی مہنگائی پر شہری سراپا احتجاج، معاشی دباؤ نے غریب اور متوسط طبقے کی مشکلات بڑھا دیں
28 جولائی, 2026
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر تاجروں کی تشویش، مہنگائی سے عوام کی مشکلات بڑھنے کا خدشہ
26 جولائی, 2026
پنڈدادنخان میں ٹیوب ویل کے ٹینک میں نہاتے ہوئے 13 سالہ لڑکا ڈوب کر جاں بحق
26 جولائی, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

غیر قانونی طور پر لیبیا سے پاکستان آنے والے 15 مسافر گرفتار

7 نومبر, 2023

امارات کے ریزیڈنس پرمٹ سے متعلق گائیڈلائنز جاری

18 فروری, 2025

سعودی عرب نے عازمین عمرہ کی سہولت کے لیے نیا ویزا پروگرام متعارف کرا دیا

23 اگست, 2024

امریکا میں پابندی کے خدشات کے بعد پاکستانی طلبہ کے لیے کن ممالک میں بہترین مواقع موجود ہیں؟

21 اپریل, 2025

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں