جہلم: سول لائنز پولیس کا پتنگ بازی اور پتنگ فروشی جیسے خطرناک کھیل میں ملوث ملزمان کے خلاف کریک ڈاؤن جاری، پتنگ فروش ملزم گرفتار کر لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کے احکامات پر سول لائنز پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم عمر کو گرفتار کر لیا، ملزم سے50عدد پتنگیں اور 5 عدد دھاتی ڈوریں برآمد کر کے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔
ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ پتنگ فروشی اور پتنگ بازی جیسے خطرناک کھیل میں ملوث ملزمان کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن جاری ہے۔


