Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: برطانیہ کشمیر میں نسل کشی رکوانے کیلئے اپنا کردار ادا کرے، لارڈ قربان حسین
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

برطانیہ کشمیر میں نسل کشی رکوانے کیلئے اپنا کردار ادا کرے، لارڈ قربان حسین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
24 مارچ, 2024
شیئر کریں
شیئر کریں

لندن: لارڈ قربان حسین نے زور دیا ہے کہ برطانیہ بھارت کی جانب سے کشمیر میں جاری نسل کشی کو رکوانے کے لیے اپنا کردار ادا کرے۔

ہاؤس آف لارڈز میں نسل کشی بل پر بحث میں حصہ لیتے ہوئے انہوں نے لارڈز کی توجہ بھارت میں جاری نسل کشی کے واقعات کی طرف مبذول کراتے ہوئے کہا کہ جینوسائیڈ واچ کے چیئرمین گریگوری سٹینٹن، جنہوں نے روانڈا میں نسل کشی کے ہونے سے پانچ سال پہلے پیش گوئی کی تھی وہ اب دنیا سے مطالبہ کر رہے ہیں کہ وہ بھارت میں نسل کشی کا نوٹس لےاور انہوں نے خاص طور پر کشمیر کا ذکر کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ نسل کشی راتوں رات نہیں ہوتی۔ یہ ایک طویل عمل ہے اور جب نسل کشی ہوتی ہے تو اقدامات کیے جاتے ہیں۔ پچھلی دو دہائیوں کے دوران، کشمیر سب سے بڑا فوجی کیمپ رہا ہے، جہاں 1990 سے تقریباً 10 لاکھ بھارتی فوجی موجود ہیں۔ انسانی حقوق کے ممتاز بین الاقوامی ادارے جیسے کہ اقوام متحدہ کا کمیشن برائے انسانی حقوق اور ایمنسٹی انٹرنیشنل ہیں کی جانب سے وسیع پیمانے پر رپورٹیں موصول ہوئی ہیں کہ بھارتی افواج قتل، عصمت دری، تشدد، لاپتہ افراد وغیرہ میں ملوث ہے۔

انہوں نے کہا کہ 2019 میں، بھارت نے کشمیر کی خصوصی حیثیت کو واپس لے لیا جو بھارتی آئین میں تھی جس نے مقامی لوگوں سے بہت سے حقوق چھین لیے ہیں۔ 1990 کے بعد سے اب تک ایک لاکھ سے زائد افراد کی ہلاکت کی اطلاعات ہیں اور ہزاروں لوگ اب بھی جیلوں میں بند ہیں۔

انہوں نے ممتاز کشمیری لیڈر سید شبیر احمد شاہ کی مثال دی جو کشمیر میں 30 سال سے زیادہ عرصے سے جیل میں ہیں۔ یہ واقعات ثابت کرتے ہیں یں کہ گریگوری اسٹینٹن جو کچھ کہہ رہے ہیں اس میں سچائی ہے اور ہمیں اسے سنجیدگی سے لینا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ برطانیہ کے بھارت کے ساتھ مضبوط روابط ہیں انہیں چاہیے کہ وہ کشمیر میں نسل کشی کو روکنے کے لیے اپنے ان روابط کو استعمال کرے۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
23°C
Jhelum
overcast clouds
23° _ 23°
60%
2 km/h
منگل
33 °C
بدھ
33 °C
جمعرات
32 °C
جمعہ
33 °C
ہفتہ
24 °C

تازہ ترین

سارہ شریف کے بہن بھائیوں کی سرپرستی جہلم میں کس کو سونپی گئی؟
12 اکتوبر, 2026
سوہاوہ میں ایل پی جی کا خالی ٹینکر دیوار سے ٹکرا گیا، ڈرائیور جاں بحق
12 اکتوبر, 2026
جہلم: اہلحدیث چوک تجاوزات کی لپیٹ میں، خواتین، بچوں اور بزرگوں کو آمدورفت میں شدید مشکلات
12 اکتوبر, 2026
پنڈدادنخان میں موٹرسائیکل چوری کرنے والے دو ملزمان گرفتار
12 اکتوبر, 2026
جہلم: نوگراں پل کے قریب دو موٹر سائیکلوں میں تصادم، طالب علم جاں بحق، 3 نوجوان زخمی
12 اکتوبر, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

دبئی کے بزنس مین علی راؤ کو اوورسیز پاکستانیز فاؤنڈیشن کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا رکن مقرر کر دیا گیا

25 اگست, 2024

دنیا کو آنے والی نسلوں کیلئے منشیات سے پاک بنانا ہوگا، آفتاب احمد کھوکھر

17 مارچ, 2024

پاکستانی کمیونٹی کو سہولیات فراہمی پر کویتی حکومت کے شکرگزار ہیں ، ملک فاروق

25 مارچ, 2024

برطانیہ میں دینہ کے سینئر صحافی امجد محمود سیٹھی کو صحافتی خدمات پر اعزازی شیلڈسے نوازاگیا

30 ستمبر, 2024

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں