جہلم: ایس ایچ او تھانہ سٹی اور ٹیم کی اہم کارروائی، منشیات فروش ملزم گرفتار کر کے منشیات برآمد کر لی گئی۔
تفصیل کے مطابق پولیس تھانہ سٹی نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم اکبر شاہ کو گرفتار کر لیا، ملزم سے چرس برآمد کر کے ملزم کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا۔
ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ منشیات فروش کسی رعایت کے مستحق نہیں، حکومت پنجاب کے ویژن اور انسپکٹر جنرل آف پولیس کی ہدایات کی روشنی میں جہلم پولیس منشیات کے خاتمہ کے لئے مصروف عمل ہے۔


