جہلم میں بجلی کا جھٹکا لگنے سے 42 سالہ شخص جاں بحق ہو گیا، لاش کو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق جہلم میں بنی گرمالہ واجد بیکری روہتاس روڈ کے قریب بجلی کا جھٹکا لگنے سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 ٹیم فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی اور ضروری کارروائی کے بعد نعش کو ڈی ایچ کیو ہسپتال جہلم منتقل کر دیا گیا۔
جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت فہیم ولد عبدالرشید کے نام سے ہوئی ہے، جن کی عمر 42 سال بتائی گئی ہے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق متوفی کا تعلق چک بدھو روہتاس روڈ جہلم سے تھا۔


