Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: جہلم: انسدادِ گداگری میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی، ڈپٹی کمشنر میر رضا اوزگن
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

جہلم: انسدادِ گداگری میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی، ڈپٹی کمشنر میر رضا اوزگن

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
18 جولائی, 2026
شیئر کریں
شیئر کریں

جہلم: پیشہ ور گداگری کے خاتمے اور خصوصی افراد کی فلاح و بہبود کے اقدامات کو مزید مؤثر بنانے کے لیے ڈسٹرکٹ اینٹی بیگری کمیٹی اور ڈسٹرکٹ ویلفیئر اینڈ ریہیبیلیٹیشن یونٹ (DWRU) جہلم کا مشترکہ اجلاس ڈپٹی کمشنر میر رضا اوزگن کی زیرِ صدارت منعقد ہوا۔

اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر جہلم، محکمہ صحت، پولیس، ڈسٹرکٹ اٹارنی آفس، ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر آفس، سوشل ویلفیئر، متعلقہ سرکاری محکموں، غیر سرکاری تنظیموں (این جی اوز) اور خصوصی افراد کے فوکل پرسنز نے شرکت کی۔

اجلاس کے دوران ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر و بیت المال ضلع جہلم نے شرکاء کو "مریم بتاتی ہیں” پورٹل اور ADWC پورٹل کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ بریفنگ میں خصوصی افراد کے لیے حکومت پنجاب کی جانب سے جاری فلاحی اقدامات، درخواستوں کی جانچ، طبی تشخیص، منظوری کے طریقہ کار اور مستحق افراد تک سہولیات کی فراہمی کے نظام سے آگاہ کیا گیا۔

اجلاس میں ضلع بھر میں جاری انسدادِ گداگری مہم کی پیش رفت، حاصل شدہ اہداف، درپیش چیلنجز اور مختلف اداروں کی ذمہ داریوں پر بھی تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا، جبکہ مہم کو مزید مؤثر بنانے کے لیے مختلف تجاویز پر غور کیا گیا۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر میر رضا اوزگن نے تمام متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ پیشہ ور گداگری کے خاتمے کے لیے جاری مہم کو مزید مربوط، مؤثر اور نتیجہ خیز انداز میں جاری رکھا جائے تاکہ عوامی مقامات پر پیشہ ور گداگری کی روک تھام کو یقینی بنایا جا سکے۔

انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ خصوصی افراد کی فلاح و بہبود سے متعلق تمام حکومتی اقدامات میں مکمل شفافیت برقرار رکھی جائے اور درخواستوں کی جانچ، تشخیص اور منظوری کا عمل بروقت مکمل کر کے مستحق افراد تک حکومتی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ حکومت پنجاب کے وژن کے مطابق سماجی بہبود، خصوصی افراد کی بحالی اور پیشہ ور گداگری کے خاتمے کے لیے تمام متعلقہ اداروں کے ساتھ مل کر مؤثر اقدامات جاری رکھے گی تاکہ مستحق افراد کو بہتر سہولیات فراہم کی جا سکیں اور معاشرے میں مثبت تبدیلی لائی جا سکے۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
29°C
Jhelum
clear sky
29° _ 29°
51%
1 km/h
اتوار
35 °C
پیر
36 °C
منگل
39 °C
بدھ
39 °C
جمعرات
39 °C

تازہ ترین

سوہاوہ: کوہاٹ مسجد میں دہشت گرد حملہ افسوسناک ہے، شہداء کے اہلخانہ سے دلی ہمدردی ہے، راجہ محمد اویس خالد
19 ستمبر, 2026
جہلم: محکمہ ریونیو میں زیر التوا امور تیزی سے نمٹائے جانے لگے
18 ستمبر, 2026
جہلم میں تجاوزات کا پھیلاؤ برقرار، پیرا فورس کی کارکردگی پر شہریوں کے سوالات
18 ستمبر, 2026
27 ستمبر کے احتجاج کے تناظر میں جہلم میں پی ٹی آئی کارکنوں کے خلاف کارروائیاں تیز، 48 افراد گرفتار
18 ستمبر, 2026
جہلم: جی ٹی روڈ پر حادثات کی روک تھام کیلئے اہم اقدام، یوٹرنز کے قریب محفوظ سپیڈ بریکرز کی تنصیب جاری
18 ستمبر, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

اسرائیلی مصنوعات کا مکمل بائیکاٹ بھی فلسطینی عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی ہے، حافظ عبدالحمید عامر

18 اپریل, 2025

جہلم میں اسلحہ کے زور پر خاتون سے زیادتی اور نازیبا ویڈیو بنانے والا ملزم گرفتار

16 اپریل, 2024

جہلم میں تجاوزات کی بھرمار، شہریوں کو روزانہ مشکلات کا سامنا

2 جنوری, 2025

وسیلہ ویلفیئر فاؤنڈیشن دینہ کی ٹیم سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے جھنگ پہنچ گئی

4 ستمبر, 2025

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں