Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: جہلم کو 2 قومی اسمبلی کی نشستیں مختص کرنے کا معاملہ، الیکشن کمیشن اور پاکستان بار کونسل آمنے سامنے
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

جہلم کو 2 قومی اسمبلی کی نشستیں مختص کرنے کا معاملہ، الیکشن کمیشن اور پاکستان بار کونسل آمنے سامنے

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
19 دسمبر, 2023
شیئر کریں
شیئر کریں

پاکستان بار کونسل نے انتخابی طریقہ کار، حلقہ بندیوں اور نشستوں کو مختص کرنے سے متعلق چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کے طرز عمل پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ چیف الیکشن کمشنر کی موجودگی میں ملک میں آزادانہ اور شفاف انتخابات نہیں کرائے جا سکتے۔

پاکستان بار کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی کے وائس چیئرمین ہارون الرشید اور چیئرمین حسن رضا پاشا کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ اس طرز عمل کی ایک واضح مثال چیف الیکشن کمشنر کی جانب سے اپنے آبائی ضلع جہلم کو 2 قومی اسمبلی کی نشستیں مختص کرنے کا معاملہ ہے، ضلع جہلم کی آبادی تقریباً 1,382,000 ہے جبکہ ضلع حافظ آباد کے لیے صرف ایک نشست مختص کی گئی ہے حالانکہ اس ضلع کی آبادی تقریباً 1,320,000 ہے۔

پاکستان بار کونسل کا کہنا ہے کہ اسی طرح کا عدم توازن ضلع راولپنڈی کے لیے نشستوں کی تقسیم میں بھی دیکھا گیا ہے، گوجرانوالہ ڈویژن کے مقابلے راولپنڈی کی آبادی کم ہونے کے باوجود اس کے لیے ایک اضافی نشست مختص کی گئی ہے جس سے انتخابی عمل کی شفافیت پر سوالات اٹھ رہے ہیں، یہاں یہ بھی واضح ہوتا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر کا طرز عمل عام انتخابات سے متعلق سنگین شکوک و شبہات کو جنم دیتا ہے اور ایسا ماحول پیدا کررہا ہے جس میں شفافیت کا مکمل فقدان نظر آتا ہے۔

سپریم کورٹ چیف الیکشن کمشنر کے ہر عمل کی توثیق نہ کرے

بیان میں مزید کہا گیا کہ ان حالات کی روشنی میں پی بی سی ان نازک معاملات پر آنکھیں بند نہیں کر سکتی۔ پاکستان بار کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی کے وائس چیئرمین اور چیئرمین نے سپریم کورٹ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ چیف الیکشن کمشنر کے ہر عمل کی توثیق کرنے کے بجائے ان تضادات کا نوٹس لے، پاکستان بار کونسل اس امر پر یقین رکھتی ہے کہ بنیادی مقصد محض انتخابات کا انعقاد نہیں بلکہ ان انتخابات کا آزادانہ، منصفانہ اور شفاف طریقے سے انعقاد ہے جس میں تمام اسٹیک ہولڈرز کو یکساں مواقع فراہم کرنا بھی ضروری ہے۔

وکلا تحریک کے لیے کنونشن بلانے کا اعلان

پاکستان بار کونسل نے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ پر عدم اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ ہر سیاسی جماعت کے لیے مخلتف ضابطے اپناتے ہیں، پاکستان بار کونسل نے ان کے اس طرز عمل کے خلاف سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن آف پاکستان کی مشاورت سے وکلا کی تحریک کے لیے لائحہ عمل اور حتمی تاریخ کا تعین کرنے اور اس کا اعلان کرنے کے لیے جلد ہی ایک آل پاکستان نمائندہ کنونشن بلانے کا اعلان کیا ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ وکلا تحریک کا مقصد ملک میں آزادانہ، منصفانہ اور شفاف عام انتخابات کے انعقاد کو یقینی بنانا ہے جو کہ موجودہ چیف الیکشن کمشنر آف پاکستان کی موجودگی میں ممکن نہیں۔ بار کونسل کا کہنا تھا کہ انتخابات شیڈول کے مطابق 8 فروری کو ہی منعقد کرائے جائیں، تمام سیاسی جماعتوں اور آزاد امیدواروں کو یکساں مواقع اور لیول پلیئنگ فیلڈ فراہم کی جائے تاکہ شفاف انتخابات کا انعقاد یقینی بنایا جاسکے۔

چیف الیکشن کمشنر کے زیر نگرانی انتخابات نہ کرائیں جائیں، سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کا مطالبہ

علاوہ ازیں، سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نے بھی چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کے زیر نگرانی انتخابات پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

ایک بیان میں سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نے چیف الیکشن کمشنر سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ موجودہ حالات میں چیف الیکشن کمشنر کو گھر جانا چاہیے کیونکہ ان کے زیر نگرانی شفاف انتخابات ممکن نہیں، موجودہ چیف الیکشن کمشنر کی زیر نگرانی انتخابات کی شفافیت پر بہت سے سوالات اٹھ رہے ہیں۔

بیان میں کہا گیا کہ انتخابات 8 فروری کو ہی ہوں لیکن تمام اسٹیک ہولڈرز کو یکساں مواقع فراہم کیے جائیں، شکایات کو دور کیے بغیر محض انتخابی ٹائم لائن پر عمل کرنا استحکام کو نقصان پہنچا سکتا ہے۔

الیکشن کمیشن کسی کے دباؤ میں نہیں آئے گا، ترجمان

الیکشن کمیشن نے پاکستان بار کونسل کے بیان کو مسترد کردیا ہے۔ ترجمان الیکشن کمیشن نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ الیکشن کمیشن میڈیا پر چلنے والی اس خبر کی سختی سے تردید کرتا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کے ضلع میں کوئی اضافی نشست پیدا کی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ان کا آبائی حلقہ این اے 82 ضلع سرگودھا میں ہے اور اس ضلع میں کوئی اضافی نشست پیدا نہیں کی گئی البتہ کمیشن کسی کی ذاتی خواہش پر کسی بھی مخصوص شخصیت کے لئے اضافی نشست بنانے سے معذوری ظاہر کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کسی کے دباؤ یا بلیک میلنگ میں نہیں آئے گا۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
29°C
Jhelum
clear sky
29° _ 29°
75%
2 km/h
پیر
39 °C
منگل
37 °C
بدھ
37 °C
جمعرات
36 °C
جمعہ
33 °C

تازہ ترین

جہلم میں شہدائے کربلا اور نواسہ رسول حضرت امام حسینؑ کا چہلم عقیدت و احترام سے منایا گیا
9 اگست, 2026
پی ڈی ایم اے نے مون سون کا 5 واں اسپیل شروع ہونے کی پیشگوئی کردی
9 اگست, 2026
پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کا دفاعی تعاون خطے کے امن و استحکام کے لیے اہم سنگ میل ہے، چوہدری فرخ الطاف
9 اگست, 2026
جہلم میں کرپشن کے خلاف آگاہی واک، شفافیت اور دیانت داری کے فروغ کا عزم
9 اگست, 2026
جعلی اور ٹیمپرڈ نمبر پلیٹس کے خلاف کارروائیاں سخت، 100 سے زائد مشکوک گاڑیاں پکڑی گئیں
9 اگست, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

لنڈا بازاروں میں بھی کپڑوں اور جوتوں کے نرخ آسمانوں کو چھونے لگے

2 دسمبر, 2024

منگلا ڈیم میں پانی کی سطح میں تیزی سے اضافہ، پانی کی سطح 1200 فٹ کے قریب پہنچ گئی

27 جولائی, 2025

انٹرنیٹ پر عوام کا ڈیٹا سرعام فروخت ہونے کا انکشاف

11 اکتوبر, 2024

جہلم کے 2 منشیات فروشوں کو 12 اور 15 سال قید جبکہ 13 لاکھ روپے جرمانے کی سزا

1 اکتوبر, 2023

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں