جہلم پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے بدنام زمانہ خاتون منشیات فروش کو گرفتار کر کے ہیروئن برآمد کر لی۔
تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ سٹی جہلم عطاء اللہ اور ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے رانی بی بی عرف رانوں کو گرفتار کر لیا، ملزمہ سے 2کلو 160گرام ہیروئن برآمد کر کر لی گئی۔
ملزمہ متعدد منشیات کے مقدمات میں ریکارڈ یافتہ ہے، تھانہ سٹی پولیس نے ملزمہ کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔
ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کا کہنا تھا کہ منشیات فروش معاشرے کاناسور ہیں جن کے خلاف مزید گھیرا تنگ کیا جا رہا ہے۔


