Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: جہلم: پلاسٹک کے استعمال کو روکنے کے حوالے سے حکومتی احکامات ہوا میں اڑ دیئے گئے
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

جہلم: پلاسٹک کے استعمال کو روکنے کے حوالے سے حکومتی احکامات ہوا میں اڑ دیئے گئے

چوہدری عابد محمود
چوہدری عابد محمود
23 اپریل, 2024
شیئر کریں
شیئر کریں

جہلم شہر سمیت ضلع بھر میں پلاسٹک کے بڑھتے ہوئے استعمال کو روکنے کے حوالے سے حکومت پنجا ب کے احکامات ہوا میں اڑ دیئے گئے۔ ضلع بھر میں کسی بھی جگہ پر محکمہ ماحولیات کی جانب سے شاپنگ بیگز کے نقصانات بارے شہریوں کو آگاہی فراہم کرنے کے لئے واک کا انعقاد نہ کیا جا سکا۔

تفصیلات کے مطابق حکومت پنجاب نے 5 جون تک پلاسٹک بیگ پر پابندی عائد کرنے کے احکامات جاری کررکھے ہیں اور محکمہ ماحولیات کو پابند بنایا گیا ہے کہ پلاسٹک بیگز سے پیدا ہونے والی بیماریوں و ماحولیاتی آلودگی بارے آگاہی فراہم کرنے کے لئے واکس اور سیمینارز کا انعقاد کیا جائے تاکہ شہریوں کو پلاسٹک بیگ کے استعمال سے پہنچنے والے نقصانات بارے آگاہی ہو سکے۔

محکمہ ماحولیات کے ضلعی افسران نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے احکامات کو ہوا میں اڑتے ہوئے ضلع بھر میں کسی جگہ بھی آگاہی واکس یا سیمینارز کا انعقاد نہیں کیااور نہ ہی پلاسٹک بیگز سے پہنچنے والے نقصانات بارے کسی قسم کی مہم چلائی گئی ہے۔

شہری تنظیموں کے عمائدین نے اخبار نویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ ماحولیات کے ذمہ داران کی سرپرستی میں دکاندار قانون کی دھجیاں اڑا رہے ہیں محکمہ ماحولیات کے ذمہ داران نے بااثر مالکان کے ساتھ معاملات طے کررکھے ہیں۔

شہری تنظیموں کے عمائدین نے ایڈوائزر صوبائی محتسب اعلیٰ پنجاب جہلم سے مطالبہ کیاہے کہ محکمہ ماحولیات کے ضلعی افسران کو شاپنگ بیگز سے پہنچنے والے نقصانات بارے آگاہی مہیا کرنے کا پابند بنایا جائے تاکہ شہری شاپر بیگ کے استعمال سے گریز کریں ۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
29°C
Jhelum
clear sky
29° _ 29°
51%
1 km/h
اتوار
35 °C
پیر
36 °C
منگل
39 °C
بدھ
39 °C
جمعرات
39 °C

تازہ ترین

جہلم: تین کم سن بچوں کو نہر میں پھینکنے والا باپ مبینہ پولیس مقابلے میں مارا گیا
20 ستمبر, 2026
سوہاوہ: کوہاٹ مسجد میں دہشت گرد حملہ افسوسناک ہے، شہداء کے اہلخانہ سے دلی ہمدردی ہے، راجہ محمد اویس خالد
19 ستمبر, 2026
جہلم: محکمہ ریونیو میں زیر التوا امور تیزی سے نمٹائے جانے لگے
18 ستمبر, 2026
جہلم میں تجاوزات کا پھیلاؤ برقرار، پیرا فورس کی کارکردگی پر شہریوں کے سوالات
18 ستمبر, 2026
27 ستمبر کے احتجاج کے تناظر میں جہلم میں پی ٹی آئی کارکنوں کے خلاف کارروائیاں تیز، 48 افراد گرفتار
18 ستمبر, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

بجلی کے بھاری بھرکم بلز کے خلاف عوامی مہم، سوشل میڈیا صارفین بھی میدان میں

24 جون, 2024

ضلع جہلم میں فلیش فلڈ، درجنوں دیہات زیر آب، 137 افراد محفوط مقام پر منتقل

30 اگست, 2025

15مارچ کو”یوم تحفظ ناموس رسالتﷺ“ انتہائی احسن انداز میں منایا جائے گا، مرکزی علماء کونسل جہلم

11 مارچ, 2025

عمران خان کا ملٹری ٹرائل کریں گے تو یہ عالمی ایشوبن جائے گا، فواد چوہدری

12 دسمبر, 2024

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں