Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: دولت مشترکہ ممالک سے باہمی تعلقات کو مزید بہتر بنائیں گے، اسحاق ڈار
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

دولت مشترکہ ممالک سے باہمی تعلقات کو مزید بہتر بنائیں گے، اسحاق ڈار

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
6 ستمبر, 2024
شیئر کریں
شیئر کریں

لندن: پاکستان کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ دولت مشترکہ کی سیکرٹری جنرل پیٹریشیا اسکاٹ لینڈ سے ملاقات بہت اچھی رہی اور ہم نے باہمی تعلقات کو مزید بہتر بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

وہ دولت مشترکہ کے ہیڈ کوارٹر مارلبرا ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ برطانیہ میں تقریباً 17 لاکھ پاکستانی آباد ہیں جو برطانیہ اور پاکستان کیلئے اہم اثاثہ ہیں اورحالیہ انتخابات میں پاکستان نژاد15ارکان بھی منتخب ہوئے ہیں جو پاکستان کے سفیر کا درجہ رکھتے ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کے دورہ برطانیہ کیلئے دونوں ممالک کے وزارت خارجہ تاریخ کے تعین کیلئے بات چیت کر رہے ہیں اور ممکن ہے کہ چند ہفتوں میں ہی یہ دورہ ہو، اس سلسلے میں گزشتہ روز فارن سیکرٹری ڈیوڈ لیمی سے ملاقات میں بھی اس حوالے سے بات ہوئی تھی۔ انہوں نے برطانیہ کے بادشاہ چارلس کی صحت یابی پر اطمینان کا اظہار بھی کیا۔

دولت مشترکہ کی سیکرٹری جنرل پیٹریشیا اسکاٹ لینڈ کا کہنا ہے تھا کہ ان کا حالیہ دورہ پاکستان انتہائی شاندار اور کامیاب تھا ، جہاں صدر، وزیراعظم اور ڈپٹی وزیراعظم کے علاوہ دیگر سے ملاقاتیں ہوئیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نئی دولت مشترکہ کا بانی رکن ہے اور یہ دولت مشترکہ کیلئے انتہائی اہم ملک ہے۔ اس وقت دولت مشترکہ 56 ممالک پر مشتمل ہے، اس کی اقدار کے سبب بہت سے ممالک اس کا حصہ بنے ہیں۔

اس موقع پر انہوں نے اسحاق ڈار کی طرف سے عجب خان کی بنائی ہوئی پاکستان کے خوبصورت ماحول کی عکاسی کرتی تصویر دیئے جانے پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ یہ تصویر مارلبرا ہاؤس کا حصہ رہے گی اور یہاں آنے والے اسے دیکھ کر پاکستان کی خوبصورتی کا اندازہ لگا سکیں گے۔

انہوں نے اس امید کا اظہار بھی کیا کہ انہیں دوبارہ بھی پاکستان جانے کا موقع ملے گا۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پاکستان دولت مشترکہ کے یوتھ ایجنڈے کی قیادت بھی کر رہا ہے۔ یوتھ منسٹر میٹنگ کی صدارت بھی پاکستان کے پاس ہے۔

اس موقع پر پاکستانی ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل بھی موجود تھے۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
27°C
Jhelum
clear sky
27° _ 27°
47%
2 km/h
پیر
27 °C
منگل
30 °C
بدھ
32 °C
جمعرات
32 °C
جمعہ
33 °C

تازہ ترین

سارہ شریف کے بہن بھائیوں کی سرپرستی جہلم میں کس کو سونپی گئی؟
12 اکتوبر, 2026
سوہاوہ میں ایل پی جی کا خالی ٹینکر دیوار سے ٹکرا گیا، ڈرائیور جاں بحق
12 اکتوبر, 2026
جہلم: اہلحدیث چوک تجاوزات کی لپیٹ میں، خواتین، بچوں اور بزرگوں کو آمدورفت میں شدید مشکلات
12 اکتوبر, 2026
پنڈدادنخان میں موٹرسائیکل چوری کرنے والے دو ملزمان گرفتار
12 اکتوبر, 2026
جہلم: نوگراں پل کے قریب دو موٹر سائیکلوں میں تصادم، طالب علم جاں بحق، 3 نوجوان زخمی
12 اکتوبر, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

پیرس میں پاکستانی سفارت خانے میں برش اور روح سولو پینٹنگ کی شاندار نمائش

4 اکتوبر, 2024

10 سالہ سارہ شریف کا قتل؛ جہلم کے رہائشی سارہ کے والد عرفان اور سوتیلی ماں مجرم قرار

11 دسمبر, 2024

ماہ مقدس میں بے سہارا اور مستحق افراد کا سہارا بننا چاہیے، چوہدری مختار احمد بشارت

25 مارچ, 2024

جہلم کے سینئر صحافی دلنواز احمد کا مانچسٹر میں جہلم فورم آفس کا دورہ

16 نومبر, 2023

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں