Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: پیٹرول بھرواتے وقت چند اضافی روپوں میں بڑی بچت کیسے ممکن؟
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

پیٹرول بھرواتے وقت چند اضافی روپوں میں بڑی بچت کیسے ممکن؟

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
21 جنوری, 2025
شیئر کریں
شیئر کریں

پاکستان میں پیٹرول کی قیمتوں میں گزشتہ 3 سالوں میں دگنا اضافہ ہو چکا ہے، پیٹرول کی فی لیٹر قیمت اپریل 2022 میں 150 روپے تھی جو 300 روپے کی حد عبور کرنے کے بعد فی الحال 260 روپے فی لیٹر تک پہنچ گئی ہے۔

پیٹرول مہنگا ہونے کے باعث بیشتر شہریوں کے ماہانہ اخراجات میں بھی اضافہ ہوا ہے، جہاں پیٹرول کی مد میں اخراجات کے لیے لیے الگ سے ماہانہ بجٹ رکھنا پڑتا ہے وہیں بہتوں نے ہائیبرڈ اور الیکٹرک گاڑیوں کا استعمال بڑھادیا ہے۔

ملک کے مختلف بڑے پمپس پر پیٹرول اور ڈیزل کے علاؤہ ایک اور بھی فیول ملتا ہے جسے ہائی آکٹین کہا جاتا ہے، اس ہائی آکٹین پیٹرول کی قیمت عام پیٹرول سے کچھ زیادہ ہوتی ہے، کچھ نئی گاڑیاں صرف اسی ہائی آکٹین پر ہی چلتی ہیں جبکہ کچھ لوگ پیٹرول کے ساتھ اسے ملا کر استعمال کرتے ہیں۔

اس سے فیول ایورج بہت بہتر ہو جاتی ہے اور انجن کی کارکردگی بھی اچھی رہتی ہے، ہائی آکٹین کی قیمت چونکہ حکومت کی جانب سے ریگولیٹ نہیں کی جاتی، اس لیے یٹرول پمپس پر ہائی آکٹین کی قیمت مختلف ہوتی ہے۔

اس وقت اٹک پیٹرول پمپ پر فی لیٹر پیٹرول کی قیمت 261 روپے 9 پیسے ہے، دوسری جانب پی ایس سو کے اسٹیشنز پر 263 روپے اور شیل کے پیٹرول پمپس پر 264 روپے فی لیٹر ہے۔

میڈیا نے ہائی آکٹین کی کارکردگی اور اس کے فوائد کے حوالے سے جاننے کی کوشش کی، گاڑیوں سے متعلقہ مشہور ویب سائٹ پاک وہیلز کے سربراہ سنیل منج نے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ہائی آکٹین کو کسی بھی گاڑی کے لیے نہایت ضروری قرار دیا۔

’ہائی آکٹین کے استعمال سے کلومیٹر فی لیٹر یعنی فیول ایوریج پر بہت زیادہ فرق نہیں پڑتا لیکن اس سے انجن بہت اچھا رہتا ہے اور دیگر مینٹیننس اخراجات کافی حد تک کم ہو جاتے ہیں جبکہ انجن کی کارکردگی بھی بہت بہتر ہو جاتی ہے۔‘

ہائی آکٹین اور عام پیٹرول میں فرق سمجھاتے ہوئے سنیل منج کا کہنا تھا کہ اگر 2 پہلوانوں نے لڑنا ہے ایک پہلوان نے کم غذائیت والی خوراک کھائی ہوئی ہے اور دوسرے نے مکمل غذائیت والی خورا ک کھائی ہوئی ہے تو ان کی کارکردگی کا جو فرق ہوگا وہی فرق ہائی آکٹین اور عام پیٹرول والی گاڑی میں ہوتا ہے۔

’ہائی آکٹین کا ایک یہ بھی فائدہ ہے کہ اس کے استعمال سے انجن کی لائف بڑھ جاتی ہے، اگر ایک انجن عام پیٹرول پر 3 لاکھ کلومیٹر چلتا ہے تو ہائی آکٹین میں 5 لاکھ کلومیٹر تک چل سکتا ہے، ہائی آکٹین ہائبرڈ گاڑیوں کے لیے بھی بہت بہتر ہے۔‘

پاکستان اسٹیٹ آئل (پی ایس او) کے ایک سینئر افسر جہانزیب خان نے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ پیٹرول کا آکٹین لیول 92 ہوتا ہے جبکہ پاکستان میں آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کے مطابق وہ 97 آکٹین والا پیٹرول دے رہی ہیں جسے ہائی آکٹین کہا جاتا ہے۔

’یہ خام تیل کو بہت زیادہ صاف کر کہ حاصل کیا جاتا ہے، ہائی آکٹین کے استعمال سے فضائی ماحول بھی بہتر رہتا ہے۔‘

جہانزیب خان کے مطابق ہائی آکٹین کا گاڑیوں میں استعمال انتہائی مفید ہے، اس سے سب سے پہلے تو گاڑی کی فیول ایوریج بہت اچھی ہو جاتی ہے، جو گاڑی ایک لیٹر میں 15 کلومیٹر چلتی ہے وہ ہائی آکٹین میں 16.5 کلومیٹر چلتی ہے۔

’اس کے علاوہ انجن کے لیے بھی ہائی آکٹین انتہائی مفید ہے، پہاڑی سفر میں بھی انجن پر زور نہیں پڑتا جبکہ انجن کی لائف بھی بڑھ جاتی ہے، اس کے علاوہ فیول پلگس سمیت دیگر اہم پارٹس کو بھی بار بار تبدیل کرنے کی ضرورت نہیں پڑتی۔‘

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
37°C
Jhelum
clear sky
37° _ 37°
46%
2 km/h
پیر
37 °C
منگل
33 °C
بدھ
36 °C
جمعرات
37 °C
جمعہ
36 °C

تازہ ترین

سوہاوہ میں افسوسناک حادثہ، سڑک عبور کرتے ہوئے پانچ سالہ بچہ مسافر بس کی ٹکر سے جاں بحق
1 اگست, 2026
جہلم میں 35 فٹ گہرے کنویں میں گر کر مٹی اور سیمنٹ کی سلیبوں تلے دبنے والے شخص کو زندہ نکال لیا گیا
1 اگست, 2026
جہلم میں بند مکان کے ایگزاسٹ فین کے سوراخ میں پھنس کر چور جاں بحق
1 اگست, 2026
اگست میں ملازمین اور طلبہ کی موجیں؛ چھٹیاں ہی چھٹیاں
31 جولائی, 2026
جہلم پولیس کے ضلع بھر میں سرچ آپریشنز، 408 افراد اور 191 گھروں کی چیکنگ، ایک ملزم گرفتار
31 جولائی, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

رمضان المبارک سے قبل چینی کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ، قیمت ڈبل سنچری کے قریب پہنچ گئی

7 فروری, 2025

روزمرہ معمولات میں تنہائی کے چند لمحات ذہنی صحت کیلئے ضروری

6 مئی, 2024

یکم ستمبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی کا امکان

30 اگست, 2024

جہلم میں 18 کروڑ روپے مالیت کے غیر قانونی سگریٹس تلف

30 مئی, 2025

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں