Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: پنجاب کے ہزاروں سرکاری اسکول پرائیویٹ سیکٹر کے حوالے، اساتذہ میں بے چینی
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

پنجاب کے ہزاروں سرکاری اسکول پرائیویٹ سیکٹر کے حوالے، اساتذہ میں بے چینی

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
3 اگست, 2024
شیئر کریں
شیئر کریں

پنجاب حکومت نے طلبا کے اور اساتذہ کی تنظیموں کے احتجاج اور ہڑتالوں کے باوجود سینکڑوں سرکاری اسکول پرائیویٹ سیکٹر کے حوالے کردیے ہیں۔

پہلے مرحلے میں پنجاب حکومت نے جہلم سمیت صوبے بھر میں 5 ہزار 863 سرکاری اسکولوں کی نجکاری مکمل کر لی ہے، جن میں راولپنڈی 350 اسکول بھی شامل ہیں۔

رواں ہفتے مذکورہ تعداد میں اسکولوں کو این جی اوز، پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن (PEF) اور مختلف پرائیویٹ گروپس کے حوالے کردیا جائے گا۔

دوسرے مرحلے میں دوسرے میں مزید 7 ہزار 137 سرکاری اسکولوں کی نجکاری کی جائے گی، جس کے لیے درخواستوں کی وصولی کے بعد جانچ پڑتال کا عمل جاری ہے، یہ اسکولز موسم گرما کی تعطیلات ختم ہونے سے قبل ہی پرائیویٹ مینجمنٹ کے حوالے کردیے جائیں گے۔

15 اگست کو یہ اسکولز پرائیویٹ انتظامیہ کے ماتحت ہی کھلیں گے۔

5 ہزار 863پرائیویٹائزڈ سرکاری اسکولوں کے اساتذہ کو دوسرے سرکاری اسکولوں میں ٹرانسفر کرنے کا اختیار دیا گیا ہے، نئی انتظامیہ اپنے اساتذہ اور ہیڈ ماسٹرز کی خدمات حاصل کرے گی۔

پرائیویٹائزڈ اسکولوں کے ایڈمنسٹریٹرز اور پرنسپلز کی تنخواہ 50 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے جبکہ اساتذہ کو 30 ہزار سے 40 ہزار روپے کے درمیان تنخواہ ملے گی۔

ان تنخواہوں کی بنیاد پر پرائیویٹائزڈ کیے گئے اسکولوں میں اساتذہ کی بھرتیاں شروع ہو چکی ہیں اور ان اسکولوں کو پرائیویٹ سیکٹر میں منتقل کرنے کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

اساتذہ تنظیموں کا اسکولوں کی نجکاری کے خلاف سخت احتجاج کا انتباہ

اساتذہ کی تنظیموں نے اسکولوں کی نجکاری کی شدید مخالفت کی ہے، پنجاب پرائمری، ایلیمنٹری اور سیکینڈری ٹیچرز ایسوسی ایشن کے سربراہ عبدالرؤف کیانی نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پرائمری سے میٹرک تک مفت تعلیم فراہم کرنا آئینی طور پر فرض ہے۔

انہوں نے پنجاب حکومت پر سرکاری اسکولوں کو فروخت کرکے آئین کی خلاف ورزی کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ اس اقدام سے کمرشل علاقوں میں اربوں روپے کی قیمتی اراضی حاصل کی جاسکتی ہے، عبدالرؤف کیانی نے نجکاری کے خلاف سخت احتجاج کا انتباہ دیا۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
30°C
Jhelum
light rain
30° _ 30°
68%
2 km/h
جمعرات
36 °C
جمعہ
32 °C
ہفتہ
34 °C
اتوار
37 °C
پیر
28 °C

تازہ ترین

مون سون بارشوں کے بعد جہلم میں شدید گرمی اور حبس، شہری بے حال، بجلی کی بندش نے مشکلات بڑھا دیں
28 جولائی, 2026
پنجاب میں مجوزہ "کوڑا ٹیکس” کی وصولی کی تیاریاں، محکمہ ایکسائز نے عملی اقدامات تیز کر دیے
28 جولائی, 2026
جہلم: 15 سال سے قتل کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری ملزم انٹرپول کے ذریعے دبئی سے گرفتار
28 جولائی, 2026
جہلم میں سبزیوں کی قیمتوں کو پر لگ گئے، حالیہ بارشوں کے بعد ٹماٹر 400 اور مٹر 350 روپے فی کلو، شہری پریشان
28 جولائی, 2026
ڈپٹی کمشنر جہلم کا مریم نواز ہیلتھ کلینکس کا دورہ، دیہی علاقوں میں معیاری طبی سہولیات کی فراہمی پر زور
28 جولائی, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

جہلم: سول اسپتال کے باہر غیر قانونی چنگ چی اسٹینڈ، مریض و شہری پریشان

15 اکتوبر, 2025

سی سی ڈی جہلم کی بڑی کارروائی، شہریوں کو اسلحہ کے زور پر لوٹنے والے چار رکنی ڈکیت گینگ گرفتار

8 جولائی, 2026

جہلم میں چہلم شہدائے کربلا کے موقع پر کوئی شرپسندی برادشت نہیں کریں گے، ڈپٹی کمشنر سیدہ رملہ علی

27 اگست, 2024

پنڈدادنخان میں فائرنگ کر کے عوام میں خوف و ہراس پھیلانے والا ملزم گرفتار

23 دسمبر, 2024

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں