دینہ/ منگلا: 25 دسمبر قائداعظم محمد علی جناح کی یوم پیدائش اور کرسمس کا خوشیوں بھرا دن ہے، اور ہمیں ایک دوسرے کی خوشیوں کا خیال رکھنا چاہیے۔
ان خیالات کا اظہار وائس چیئرمین کنٹونمنٹ بورڈ منگلا کینٹ طارق خان نے گزشتہ روز ایک تقریب کے دوران کیا۔ طارق خان نے کہا کہ 25 دسمبر بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناحؒ کی سالگرہ کا دن ہے اور اس موقع پر کیک کاٹ کر ان سے محبت اور عقیدت کا اظہار کرنا ہمارا فرض ہے۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ہمیں اپنی مسیحی برادری کا بھی خاص خیال رکھنا چاہیے، جو پورا سال ہماری خدمت اور محنت کرتی ہے۔ ان کی خوشیوں میں شامل ہونا ہماری اخلاقی ذمہ داری ہے۔
تقریب کے آخر میں مسیحی برادری کے افراد میں راشن پیک تقسیم کیے گئے تاکہ کرسمس کی خوشیوں میں ان کے خاندان بھی شریک ہوں۔ قائداعظم کی سالگرہ کا کیک کاٹنے کے ساتھ ساتھ کرسمس کے موقع پر محبت اور بھائی چارے کا عملی مظاہرہ کیا گیا۔


