Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: منگلا پاور ہاؤس کی تعمیر نو، واپڈا نے ٹنل بند کرنے کیلئے پاور ڈویژن سے رابطہ کرلیا
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

منگلا پاور ہاؤس کی تعمیر نو، واپڈا نے ٹنل بند کرنے کیلئے پاور ڈویژن سے رابطہ کرلیا

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
19 ستمبر, 2024
شیئر کریں
شیئر کریں

واٹر اینڈ پاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی (واپڈا) نے پاور ڈویژن سے منگلا پاور ہاؤس کے ٹنل ون (یونٹ اور 2) کو 18 ماہ کے لیے بند کرنے کی درخواست کی ہے تاکہ پاور ہاؤس کی استعداد کار میں 310 میگاواٹ کا اضافہ کیا جا سکے۔

بزنس ریکارڈر کی رپورٹ کے مطابق سیکرٹری وزارت آبی وسائل کو لکھے گئے خط میں ممبر (پاور) واپڈا نے کہا ہے کہ اس نے منگلا ہائیڈل پاور اسٹیشن کی پیداواری یونٹس کی بحالی کا کام شروع کیا ہے تاکہ اس کی صلاحیت کو 1000 میگاواٹ سے بڑھا کر 1310 میگاواٹ کیا جا سکے جس کا مقصد نیشنل گرڈ کو مزید 30 سے 35 سال کے لئے قابل اعتماد/ مستقل بجلی فراہم کرنا ہے۔

اس منصوبے کی منظوری قومی اقتصادی کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی (ایکنک) نے 31 دسمبر 2023 کو دی تھی۔

واپڈا کے مطابق 6 یونٹس (1 سے6) کا ٹھیکہ 29 اگست 2016 کو میسرز جی ای ہائیڈرو فرانس کو دیا گیا تھا اور پہلے دو یونٹس (5 اور 6) کا ٹھیکہ نومبر 2017 میں کنٹریکٹر کے حوالے کیا گیا تھا۔ پہلے مرحلے میں یونٹ 5 اور 6 کو 28 فروری 2022 کو شروع کیا گیا تھا اور یہ یکم اپریل 2022 سے کمرشل آپریشن کے لئے دستیاب تھے۔

یونٹ 3 اور 4 کی تعمیر و مرمت کا کام جاری ہے اور یونٹ نمبر 3 اور 4 کی تکمیل کی متوقع تاریخ بالترتیب 2 جولائی 2024 اور 11 ستمبر 2024 تھی۔

معاہدے کے مطابق اگلے مرحلے میں یونٹ 1 اور 2 کی تعمیر و مرمت کی جائے گی۔

مزید برآں واپڈا نے 13 ستمبر 2023 کو لکھے گئے خط میں سیکرٹری آبی وسائل سے درخواست کی تھی کہ وہ مارچ 2024 کے پہلے ہفتے سے سرنگ نمبر 1 (یونٹ 1 اور 2) پر 18 ماہ کے شٹ ڈاؤن کی اجازت دینے کے لیے وزارت توانائی (پاور ڈویژن) سے رابطہ کریں۔

31 مئی 2024 کے جی ای کے اپ ڈیٹ شدہ مجموعی ٹائم شیڈول (او ٹی ایس) کے مطابق ، یونٹ نمبر 1 اور 2 کے لئے بندش کی تاریخ پر نظر ثانی کی گئی ہے جو 12 اکتوبر ، 2024 ہے۔

واپڈا کا کہنا ہے کہ پہلے سے مانگی گئی تاریخ گزر چکی ہے اور وزارت توانائی (پاور ڈویژن) اور نیشنل پاور کنٹرول سینٹر (این پی سی سی) سے ابھی تک کوئی منظوری موصول نہیں ہوئی ہے۔

اس کے پیش نظر واپڈا نے سیکرٹری وزارت آبی وسائل سے درخواست کی ہے کہ وہ ٹنل نمبر 01 شٹ ڈاؤن (یونٹ 1 اور 2) کے 18 ماہ کے لیے نظر ثانی شدہ شیڈول کا معاملہ پاور ڈویژن کے ساتھ اٹھائیں تاکہ دفتر ضروری تیاریوں کے لیے آسانی سے آگے بڑھ سکے اور تعمیر و مرمت کی سرگرمیوں میں کسی بھی ممکنہ تاخیر سے بچا جا سکے۔

واپڈا منگلا تعمیر و مرمت کے منصوبے پر 52 اعشاریہ 224 ارب روپے کی منظور شدہ پی سی ون لاگت سے عملدرآمد کر رہا ہے۔ یہ منصوبہ مختلف مراحل میں چلایا جا رہا ہے جس میں ایک وقت میں ایک سرنگ (دو پیداواری یونٹ) کو بند کرکے پیداواری یونٹوں کی تعمیر و مرت کی جائے گی۔

تعمیر و مرمت کے کاموں کو 11 مختلف پیکیجوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ پیکج الیون پر دستخط کرنے سے قبل نو دیگر پیکجز پہلے ہی دیے جا چکے ہیں جبکہ چار پیکجز پر کام مکمل ہو چکا ہے۔ پہلے دو یونٹوں کی تعمیر و مرت 2022 میں مکمل کی گئی تھی ، جبکہ تمام 10 پیداواری یونٹوں کی تعمیر و مرمت سال 27-2026 تک مکمل ہونے کا امکان ہے۔

منگلا تعمیر و مرمت منصوبہ مکمل ہونے پر نیشنل گرڈ کو سالانہ اوسطا 1610 ملین یونٹ اضافی بجلی فراہم کرے گا۔ یو ایس آئی اے ڈی نے اس مقصد کے لئے 98 ملین ڈالر کی رقم بھی فراہم کی ہے۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
25°C
Jhelum
clear sky
25° _ 25°
58%
1 km/h
اتوار
35 °C
پیر
36 °C
منگل
39 °C
بدھ
39 °C
جمعرات
39 °C

تازہ ترین

سوہاوہ: کوہاٹ مسجد میں دہشت گرد حملہ افسوسناک ہے، شہداء کے اہلخانہ سے دلی ہمدردی ہے، راجہ محمد اویس خالد
19 ستمبر, 2026
جہلم: محکمہ ریونیو میں زیر التوا امور تیزی سے نمٹائے جانے لگے
18 ستمبر, 2026
جہلم میں تجاوزات کا پھیلاؤ برقرار، پیرا فورس کی کارکردگی پر شہریوں کے سوالات
18 ستمبر, 2026
27 ستمبر کے احتجاج کے تناظر میں جہلم میں پی ٹی آئی کارکنوں کے خلاف کارروائیاں تیز، 48 افراد گرفتار
18 ستمبر, 2026
جہلم: جی ٹی روڈ پر حادثات کی روک تھام کیلئے اہم اقدام، یوٹرنز کے قریب محفوظ سپیڈ بریکرز کی تنصیب جاری
18 ستمبر, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

جہلم پولیس نے منشیات فروش کو آئس سمیت پکڑ لیا

21 دسمبر, 2024

مولانا فضل الرحمٰن چاہیں تو حکومت گھر جا سکتی ہے، فواد چوہدری

7 دسمبر, 2024

جہلم پولیس کو مطلوب اشتہاری ملزم انٹرپول کے ذریعے ابوظہبی سےگرفتار

5 اکتوبر, 2023

جہلم میں صفائی کا بحران، راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی غفلت نے ستھرا پنجاب کا نعرہ ناکام بنا دیا

22 اگست, 2025

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں