اشیاء خوردونوش کی قیمتوں پر موثر کنٹرول کیلئے مسلسل چیکنگ اور سخت کارروائی ضروری ہے، ڈپٹی کمشنر جہلم

جہلم: روز مرہ کی اشیاء خوردونوش کی قیمتوں پر موثر کنٹرول کے لیے مسلسل چیکنگ اور سخت کارروائی ضروری ہے تاکہ ناجائز منافع خوری کو روکا جا سکے اور عوام کو ریلیف ملے اس مقصد کے لیے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کا کردار اہم ترین ہے۔

ڈپٹی کمشنر جہلم کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق نے یہ بات پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی ماہ جنوری کے نصف میں کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے کہی۔ اجلاس میں گزشتہ پندرہ دن کے دوران ضلع بھر میں ناجائز منافع خوری کی شکایات اور ان کے خلاف کارروائیوں پر غور کیا گیا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button