Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: پنڈدادنخان کے عوام جلد جدید سفری سہولیات سے مستفید ہوں گے، صوبائی وزیر صہیب احمد بھرتھ
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

پنڈدادنخان کے عوام جلد جدید سفری سہولیات سے مستفید ہوں گے، صوبائی وزیر صہیب احمد بھرتھ

ویب ڈیسکچوہدری عابد محمود
ویب ڈیسک
چوہدری عابد محمود
24 جون, 2026
شیئر کریں
شیئر کریں

پنڈدادنخان / جہلم: صوبائی وزیر مواصلات پنجاب ملک صہیب احمد بھرتھ نے ضلع جہلم، بالخصوص تحصیل پنڈدادنخان کا دورہ کیا جہاں انہوں نے محرم الحرام کے انتظامات، ترقیاتی منصوبوں اور عوامی سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا۔

دورے کے دوران انہوں نے محرم الحرام کے جلوسوں اور مجالس کے روٹس کا معائنہ کیا، تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال کا دورہ کیا، زیر تعمیر للِہ تا جہلم دو رویہ سڑک کے منصوبے کا جائزہ لیا اور پنڈدادنخان کے لیے گرین لائن بس سروس سمیت متعدد ترقیاتی منصوبوں کا اعلان بھی کیا۔

دورے کے موقع پر ڈپٹی کمشنر جہلم میر رضا اوزگن، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شفیق احمد چوہدری، اسسٹنٹ کمشنر پنڈدادنخان عائشہ شفقت اور دیگر متعلقہ افسران بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔ انتظامی افسران نے نقشوں اور بریفنگ کے ذریعے صوبائی وزیر کو تحصیل بھر میں محرم الحرام کے جلوسوں، مجالس اور سیکیورٹی انتظامات کے حوالے سے تفصیلی آگاہ کیا۔

صوبائی وزیر نے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال پنڈدادنخان کا بھی دورہ کیا اور مریضوں و ان کے لواحقین سے ملاقات کر کے طبی سہولیات، ادویات کی دستیابی اور علاج معالجے کے معیار کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔ انہوں نے ہسپتال انتظامیہ کو ہدایت کی کہ عوام کو معیاری طبی سہولیات کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے۔

بعد ازاں صوبائی وزیر نے للِہ تا جہلم دو رویہ سڑک منصوبے کا معائنہ کیا اور اس منصوبے کی جلد تکمیل کی نوید سنائی۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ملک صہیب احمد بھرتھ نے اعلان کیا کہ پنڈدادنخان کے عوام کو جلد گرین لائن بس سروس کی سہولت فراہم کی جائے گی تاکہ شہریوں کو معیاری اور آرام دہ سفری سہولیات میسر آ سکیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ تین اضلاع کے سنگم پر واقع دریائے جہلم پر نئے پل کی تعمیر کے لیے فزیبلٹی رپورٹ مکمل کر کے پیش کر دی گئی ہے، جس پر جلد عملی پیش رفت متوقع ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی قیادت میں مسلم لیگ (ن) کی حکومت عوام کو جدید سفری اور بنیادی سہولیات فراہم کرنے کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے اور جلد ہی علاقہ مکین ان منصوبوں کے ثمرات سے مستفید ہوں گے۔

قبل ازیں صوبائی وزیر ملک صہیب احمد بھرتھ نے محرم الحرام کے حوالے سے امن کمیٹی کے ارکان سے ایک اہم اجلاس کی صدارت بھی کی۔ اجلاس میں ڈی پی او جہلم شفیق احمد چوہدری، ڈپٹی کمشنر میر رضا اوزگن، ضلعی انتظامیہ، پولیس حکام اور امن کمیٹی کے ممبران نے شرکت کی۔

اجلاس کے دوران محرم الحرام کے جلوسوں اور مجالس کے پرامن انعقاد، بین المسالک ہم آہنگی، سیکیورٹی انتظامات اور شہری سہولیات کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ محرم الحرام کے دوران امن و امان کا قیام حکومت پنجاب کی اولین ترجیح ہے اور تمام متعلقہ ادارے باہمی رابطے اور مؤثر حکمت عملی کے تحت اپنی ذمہ داریاں ادا کر رہے ہیں۔

اس موقع پر ڈی پی او جہلم شفیق احمد چوہدری نے ضلع بھر میں کیے گئے سیکیورٹی انتظامات، سیف سٹی کیمروں کے ذریعے نگرانی، سرچ اینڈ سویپ آپریشنز اور حساس مقامات کی سیکیورٹی کے حوالے سے بریفنگ دی، جبکہ ڈپٹی کمشنر میر رضا اوزگن نے صفائی ستھرائی، روشنی اور دیگر انتظامی سہولیات کے بارے میں آگاہ کیا۔

صوبائی وزیر نے ہدایت کی کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے ویژن کے مطابق محرم الحرام کے دوران راولپنڈی ڈویژن کے تمام اضلاع میں جلوسوں اور مجالس کے شرکاء کو بہترین سہولیات فراہم کی جائیں اور امن و امان کے قیام کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ حکومت پنجاب محرم الحرام کے دوران مذہبی ہم آہنگی، بھائی چارے اور پرامن ماحول کے فروغ کے لیے ہر ممکن اقدامات جاری رکھے گی۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
25°C
Jhelum
clear sky
25° _ 25°
61%
1 km/h
اتوار
35 °C
پیر
37 °C
منگل
39 °C
بدھ
39 °C
جمعرات
36 °C

تازہ ترین

سوہاوہ: کوہاٹ مسجد میں دہشت گرد حملہ افسوسناک ہے، شہداء کے اہلخانہ سے دلی ہمدردی ہے، راجہ محمد اویس خالد
19 ستمبر, 2026
جہلم: محکمہ ریونیو میں زیر التوا امور تیزی سے نمٹائے جانے لگے
18 ستمبر, 2026
جہلم میں تجاوزات کا پھیلاؤ برقرار، پیرا فورس کی کارکردگی پر شہریوں کے سوالات
18 ستمبر, 2026
27 ستمبر کے احتجاج کے تناظر میں جہلم میں پی ٹی آئی کارکنوں کے خلاف کارروائیاں تیز، 48 افراد گرفتار
18 ستمبر, 2026
جہلم: جی ٹی روڈ پر حادثات کی روک تھام کیلئے اہم اقدام، یوٹرنز کے قریب محفوظ سپیڈ بریکرز کی تنصیب جاری
18 ستمبر, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

آئیسکو نے ریلیف دیئے گئے بلوں کی صارفین کو ترسیل شروع کردی

2 ستمبر, 2024

جہلم کے نشیبی علاقوں میں سیوریج سسٹم بچھا کر نکاسی آب کا مسئلہ حل کریں گے، ڈپٹی کمشنر سیدہ رملہ علی

2 ستمبر, 2024

جہلم میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے 70 سالہ شخص کو قتل کر دیا

11 مارچ, 2025

جہلم: مٹی اور ریت سے لدی ٹریکٹر ٹرالیاں شہریوں کیلئے عذاب، دھول مٹی سے دمہ اور آشوب چشم کے امراض پھیلنے لگے

5 اکتوبر, 2025

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں