معاشرتی محرومی دور کرنے اور فلاح کیلئے سماجی تنظیموں کی کاوشیں قابل تحسین ہیں، ڈپٹی کمشنر جہلم

جہلم: معاشرتی محرومی دور کرنے اور فلاح کیلئے سماجی تنظیموں کی کاوشیں قابل تحسین ہیں، ضرورت اس امرکی ہے کہ صرف امداد کی بجائے ہنر یا روزگار دیاجائے تو خود کفالت کی منزل حاصل کی جاسکتی ہے۔

یہ بات ڈپٹی کمشنر جہلم کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق نے پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن جہلم کی جانب سے مہربانی شاپ کاافتتاح کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر پی ایم اے جہلم کی سینئر ممبر اورممتازسماجی کارکن ڈاکٹر شہزانہ امتیاز، چیئرمین نور ویلفیئر ٹرسٹ فرحت ضیا، عبدالغفور چوہان اور دیگر سماجی شخصیات موجودتھیں۔

مہربانی شاپ میں ضرورت مندخواتین کوکپڑے،جوتے،غریب مزدوروں کوسائیکلیں اور دیگر اشیاء تقسیم کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر جہلم نے پی ایم اے کی جانب سے اس سرگرمی کو بھرپور سراہا اور پی ایم اے حکام اور سماجی شخصیات کو معاشرے کیلئے اثاثہ قرار دیا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button