Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: جہلم پولیس کی ماہِ ستمبر کارکردگی رپورٹ جاری، 12 گینگ گرفتار، کروڑوں مالیت کا مسروقہ مال برآمد
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

جہلم پولیس کی ماہِ ستمبر کارکردگی رپورٹ جاری، 12 گینگ گرفتار، کروڑوں مالیت کا مسروقہ مال برآمد

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
3 اکتوبر, 2025
شیئر کریں
شیئر کریں

جہلم پولیس نے ماہِ ستمبر 2025 کے دوران شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھرپور کارروائیاں کیں اور 12 گینگ سمیت سینکڑوں ملزمان کو گرفتار کر کے کل 1 کروڑ 11 لاکھ 80 ہزار 900 روپے کا مالِ مسروقہ برآمد کر لیا۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم طارق عزیز سندھو کی ہدایت پر ضلع بھر میں پولیس اہلکاروں نے دن رات مصروف عمل رہتے ہوئے امن و امان کی فضا کو یقینی بنایا اور مختلف وارداتوں میں ملوث ملزمان کو گرفتار کر کے بھاری مالِ مسروقہ اور اسلحہ برآمد کیا۔

جہلم پولیس نے گزشتہ ماہ کے دوران کل 49 مجرمان اشتہاری گرفتار کیے، جن میں 4 اے کیٹگری، 27 بی کیٹگری اور 18 عدالتی مفرور شامل تھے۔ قتل کے 2 مقدمات درج کر کے 4 ملزمان کو گرفتار کیا گیا جبکہ ریپ اور گینگ ریپ کے 5 مقدمات میں 10 ملزمان گرفتار ہوئے۔ بچوں سے زیادتی کے ایک مقدمے میں بھی پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

گینگز کی سرکوبی کے دوران پولیس نے 12 جرائم پیشہ گروہوں کو ٹریس کیا اور 50 مقدمات میں 32 ملزمان کو گرفتار کر کے ایک کروڑ 11 لاکھ 80 ہزار 900 روپے مالیت کا مسروقہ سامان، 4 تولے سونا، ایک کار، 8 موٹر سائیکلز، 3 موبائل فونز اور 3 عدد پستول معہ 9 روند برآمد کیے۔

منشیات کے خلاف کریک ڈاؤن میں بھی نمایاں کامیابیاں حاصل ہوئیں۔ پولیس نے 53 مقدمات درج کر کے 54 ملزمان کو گرفتار کیا جن کے قبضہ سے 27 کلو 667 گرام چرس، 7 کلو 940 گرام ہیروئن، 3 کلو 770 گرام آئس اور 1594 لیٹر شراب برآمد کی گئی۔ اسی طرح غیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف بھی کارروائی کی گئی اور 36 مقدمات درج کرتے ہوئے 38 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ ملزمان کے قبضہ سے 28 پستول، ایک کلاشنکوف، 3 گنز، 5 رائفلز اور 217 روند برآمد ہوئے۔

قمار بازی کے خلاف کارروائی میں 4 مقدمات درج کرتے ہوئے 33 ملزمان کو گرفتار کیا گیا، جن کے قبضہ سے ایک لاکھ 11 ہزار 65 روپے نقدی، 29 موبائل فونز، 3 موٹر سائیکلز اور غیر ملکی کرنسیاں جن میں ایک پونڈ، 200 ترک لیرا، 21 سعودی ریال اور 2 چائنی ین شامل تھے، برآمد کی گئیں۔

بھکاریوں کے خلاف بھی کریک ڈاؤن کیا گیا اور 45 مقدمات درج کرتے ہوئے 46 بھکاریوں کو گرفتار کیا گیا جن میں 24 مرد اور 22 خواتین شامل تھیں۔

ٹریفک پولیس کی جانب سے بھی خلاف ورزیوں پر سخت کارروائیاں کی گئیں۔ ماہِ ستمبر کے دوران 7493 چالان کیے گئے اور خلاف ورزی کرنے والوں سے مجموعی طور پر 39 لاکھ 69 ہزار 800 روپے جرمانہ وصول کیا گیا۔ پولیس خدمت مراکز سے 4391 شہریوں نے سہولیات حاصل کیں، جبکہ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نے بذریعہ کمپلینٹ سیل 325 شہریوں کی شکایات سن کر ان کے حل کے لیے احکامات جاری کیے۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم طارق عزیز سندھو نے اس موقع پر کہا کہ پولیس جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلاتفریق کارروائیاں جاری رکھے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ عوام کے جان و مال کی حفاظت، منشیات کے خاتمے اور معاشرتی امن قائم رکھنا جہلم پولیس کی اولین ترجیح ہے۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
30°C
Jhelum
light rain
30° _ 30°
68%
2 km/h
جمعرات
36 °C
جمعہ
32 °C
ہفتہ
34 °C
اتوار
37 °C
پیر
28 °C

تازہ ترین

مون سون بارشوں کے بعد جہلم میں شدید گرمی اور حبس، شہری بے حال، بجلی کی بندش نے مشکلات بڑھا دیں
28 جولائی, 2026
پنجاب میں مجوزہ "کوڑا ٹیکس” کی وصولی کی تیاریاں، محکمہ ایکسائز نے عملی اقدامات تیز کر دیے
28 جولائی, 2026
جہلم: 15 سال سے قتل کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری ملزم انٹرپول کے ذریعے دبئی سے گرفتار
28 جولائی, 2026
جہلم میں سبزیوں کی قیمتوں کو پر لگ گئے، حالیہ بارشوں کے بعد ٹماٹر 400 اور مٹر 350 روپے فی کلو، شہری پریشان
28 جولائی, 2026
ڈپٹی کمشنر جہلم کا مریم نواز ہیلتھ کلینکس کا دورہ، دیہی علاقوں میں معیاری طبی سہولیات کی فراہمی پر زور
28 جولائی, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

دینہ میں 3 بچوں کی ماں کو قتل کرنے والے نوجوان کو سزائے موت سنا دی گئی

12 مارچ, 2024

پنجاب سوشیو اکنامک رجسٹری کی آگاہی میں سماجی تنظیموں کا اہم کردار ہے، سیدہ رملہ علی

1 اگست, 2024

جہلم کے علاقے سعیلہ میں فوڈ اتھارٹی کا چھاپہ، مضر صحت گوشت برآمد

16 ستمبر, 2025

سرکاری سکولوں میں 19 لاکھ بچوں کی جعلی اینرولمنٹ کا انکشاف

14 مئی, 2024

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں