جہلم: ڈپٹی کمشنر جہلم کیپٹن(ر) سمیع اللہ فاروق کا بلال ٹاؤن روڈ کا دورہ، گرین بیلٹ کی بحالی اور تعمیر نو کا جائزہ لیا اور مختلف ہدایات جاری کیں۔
تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر جہلم کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق نے ٹاہلیانوالہ تا کچہری نو تعمیر شدہ بلال ٹاؤن روڈ کا جائزہ لیا، انہوں نے سڑک کے درمیان گرین بیلٹ کی بحالی کے کام کا مشاہدہ کرتے ہوئے اس پراجیکٹ کو جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی۔
ڈپٹی کمشنر نے محکمہ ہائی وے کو بہترین پودے لگانے اور ڈیوائڈر کو خوبصورت بنانے کیلئے مختلف ہدایات دیں جبکہ سڑک کے دونوں جانب ٹف ٹائم کے کام کا معیار بھی چیک کرتے ہوئے مزید بہتر بنانے کا حکم دیا۔


