Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: پی ٹی آئی چھوڑی نہیں، چھوڑ کر جانیوالے واپس آتے ہیں، فواد چوہدری
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

پی ٹی آئی چھوڑی نہیں، چھوڑ کر جانیوالے واپس آتے ہیں، فواد چوہدری

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
30 اپریل, 2024
شیئر کریں
شیئر کریں

سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی اور مولانا اکٹھے ہو گئے تو حکومت 3، 4 ماہ سے زیادہ نہیں چلے گی۔

انسدادِ دہشت گردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی چھوڑی نہیں، چھوڑ کر جانے والے واپس آ جاتے ہیں، ہم مشکل صورتحال سے گزر رہے ہیں ، ہماری کہانی ابھی آئی نہیں، کہانی ان کی آئی جو ٹی وی پر بات کر سکتے ہیں، ہماری باری آئے گی تو ہم اپنی کہانی سنائیں گے۔ آج ہم سارے 9 مئی کے کیسز کے سلسلے میں عدالت آئے ہیں، ہم چاہتے ہیں کہ تلخیاں کم ہوں، اللہ تعالیٰ آسانیاں پیدا کرے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ موجودہ حکومت کی کوئی ساکھ نہیں یہ فارم 47 پر کھڑی ہے، اس وقت مولانا اور صوبہ خیبر پختونخوا ایک طرف کھڑے ہیں، میرا خیال ہے مولانا فضل الرحمان نے فیصلہ کر لیا ہے کہ یہ حکومت ہٹے گی، اگر پی ٹی آئی اور مولانا اکٹھے ہوگئے تو یہ حکومت 3، 4 ماہ سے زیادہ نہیں چلے گی۔

علاوہ ازیں سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے چند بنیادی اصلاحات پر تمام سیاسی جماعتوں سے متفق ہونے کی اپیل کی ہے، انہوں نے کہا کہ میں تمام سیاسی جماعتوں سے درخواست کرنا چاہتا ہوں کہ وہ چند بنیادی اصلاحات پر متفق ہوں، جن میں پہلا نقطہ یہ ہے کہ الیکشن کمیشن آئین کے مطابق کام کرنے میں بری طرح ناکام رہا ہے اس لیے اس کی تشکیل نو کی جانی چاہیئے، سی ای سی پی کو ایک رسمی دفتر میں تبدیل کیا جا سکتا ہے، ای سی پی کے ہر ممبر سنیارٹی کے لحاظ سے ایک سال کے لیے چیئرمین کا عہدہ سنبھالیں، ادارے کو انفرادی شخصیات پر فوقیت دیں۔

فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ میں ججوں کی تقرری پارلیمنٹ کرے لیکن برطرفی صرف ساتھی ججز کے ذریعے ہو، فیصلوں کے سالانہ جائزے کے لیے ایک کنڈکٹ کمیشن تشکیل دیا جائے اور اعلیٰ عدالتوں میں ججوں کی نامزدگی کنڈکٹ کمیشن کی منظوری کی درجہ بندی سے مشروط ہو، میئرز اور صوبائی فنانس ایوارڈ کے براہ راست انتخابات ہوں۔

انہوں نے کہا کہ ایکسٹینشن کا اختتام کیا جائے، کوئی بھی وزیراعظم دو ٹرم یا 10 سال کے لیے منتخب ہو، پارٹیوں میں جمہوریت لائی جائے، کسی کو نشانہ بنائے جانے کا عمل ختم کرنے کے لیے آزاد پراسیکیوشن ہو اور پراسیکیوٹر جنرل کو سپریم کورٹ کے جج کی طرح مقرر کیا جائے، اگر کوئی چاہے تو ان تجاویز میں اضافہ بھی کرسکتا ہے لیکن کم از کم ان کے ساتھ شروعات تو کریں۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
37°C
Jhelum
clear sky
37° _ 37°
38%
1 km/h
پیر
40 °C
منگل
42 °C
بدھ
39 °C
جمعرات
38 °C
جمعہ
35 °C

تازہ ترین

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر تاجروں کی تشویش، مہنگائی سے عوام کی مشکلات بڑھنے کا خدشہ
26 جولائی, 2026
پنڈدادنخان میں ٹیوب ویل کے ٹینک میں نہاتے ہوئے 13 سالہ لڑکا ڈوب کر جاں بحق
26 جولائی, 2026
جہلم: مبینہ طور پر راہگیروں کو کاٹنے والے کتے کے مالک کے خلاف مقدمہ درج، ملزم گرفتار
26 جولائی, 2026
دریائے جہلم کے قریب مویشی چرانے والا نوجوان دریا میں ڈوب گیا
26 جولائی, 2026
آزاد کشمیر انتخابات؛ پیپلز پارٹی الزامات سے اپنی ناکامی نہیں چھپا سکتی، بلال اظہر کیانی
26 جولائی, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

قلعہ روہتاس کی تاریخی حیثیت کو تباہ کرنے والوں کو کوئی رعایت نہیں دیں گے ، سیدہ رملہ علی

24 اگست, 2024

پاکستانی نوجوان روایات کے خلاف اپنا شریک حیات چننے کیلئے جمع ہوگئے

24 اگست, 2024

شناختی کارڈ پر موجود 13 ہندسوں کا کیا مطلب ہے؟

10 جنوری, 2024

عالمی امن جرگہ کے وفد کی ڈپٹی کمشنر جہلم سیدہ رملہ علی سے ملاقات

11 اکتوبر, 2024

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں