اٹلی کے بیرگامو کے علاقے میں پاکستانی شہری ساجد احمد کا قتل

میلان: بیرگامو اٹلی کے علاقے( Covo ) میں29سالہ پاکستانی نوجوان ساجد احمد کا افغانی کے ہاتھوں بے دردی سے قتل، پورے علاقہ میں خوف و ہراس پھیل گیا ۔

تفصیلات کے مطابق مقتول ساجد احمد کو بیرگامو آئے چند دن ہی ہوئے تھے، اس سے قبل وہ کروتون اور رجوکلابریا کے کیمپوں میں رہا اور بیرگاموں کام کیلئے شفٹ ہوا تھا۔ اس کا اٹلی میں کوئی رشتہ دار نہیں۔

اٹالین اداروں نے پاکستان میں اس کے خاندان سے براہ راست رابطہ کر لیا ہے۔پولیس قتل کی تفتیش میں آگے بڑھ رہی ہے۔قتل کے بعد قاتل فرار ہو گیا ۔

اٹالین پولیس کی رپورٹ کے مطابق قاتل کا فون میلان شہر تک رینج میں تھا جہاں وہ آخری بار آن ہوا۔اس کے بعد فون اٹلی کے کسی جنگل میں پھینکا گیا۔

پولیس کا خیال ہے کہ مجرم نے کسی کی مدد سے فون مخالف سمت پھینکا جب کہ وہ خود سوئٹزرلینڈ داخل ہو گیا۔ سوئٹزرلینڈ پولیس کو تفصیلات سے آگا ہ کر دیا گیا۔مجرم کے بچ نکلنے کا کوئی امکان نہیں ہے،قاتل سے متعلق معلومات کو گرفتاری تک میڈیا پر شیئر نہیں کیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button