Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: پنڈدادنخان: کندوال میں سیل شدہ میڈیکل کمپلیکس دوبارہ کھولنے کی کوشش ناکام، محکمہ صحت کا ایکشن، میڈیکل کمپلیکس دوبارہ سیل
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

پنڈدادنخان: کندوال میں سیل شدہ میڈیکل کمپلیکس دوبارہ کھولنے کی کوشش ناکام، محکمہ صحت کا ایکشن، میڈیکل کمپلیکس دوبارہ سیل

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
18 جولائی, 2026
شیئر کریں
شیئر کریں

پنڈدادنخان: ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر پنڈدادنخان ڈاکٹر انجم قدیر نے عطائیت کے خلاف کارروائیاں مزید سخت کرتے ہوئے کندوال میں پہلے سے سیل کیے گئے کندوال میڈیکل کمپلیکس کو غیر قانونی طور پر دوبارہ کھولنے کی اطلاع پر فوری کارروائی کی۔

ڈاکٹر انجم قدیر نے ہیلتھ ٹیم کے ہمراہ موقع پر پہنچ کر معائنہ کیا، جہاں سیل شدہ میڈیکل کمپلیکس کو غیر قانونی طور پر دوبارہ کھولا گیا تھا۔ کارروائی کے دوران مذکورہ میڈیکل کمپلیکس کو دوبارہ سربمہر (سیل) کر دیا گیا، جبکہ مزید قانونی کارروائی کے لیے کیس پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن لاہور کو بھجوا دیا گیا۔

اس موقع پر ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر نے عوام اور طبی شعبے سے وابستہ افراد کے لیے اہم ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کے قوانین کے تحت عطائیت کے خلاف سخت قانونی کارروائیاں جاری ہیں اور کسی بھی غیر قانونی طبی سرگرمی کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔

انہوں نے واضح کیا کہ جن کلینکس، میڈیکل اسٹورز، لیبارٹریز یا دیگر طبی مراکز کو قانونی خلاف ورزی پر سربمہر کیا جا چکا ہے، انہیں صرف پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کے مقررہ قانونی طریقہ کار کے مطابق ہی دوبارہ کھولا جا سکتا ہے۔ کمیشن کی اجازت کے بغیر کسی بھی سیل شدہ طبی مرکز کو ڈی سیل کرنا یا دوبارہ فعال کرنا قانوناً جرم ہے۔

ڈاکٹر انجم قدیر نے خبردار کیا کہ اگر کوئی شخص سیل شدہ کلینک یا طبی مرکز کا تالا توڑ کر دوبارہ غیر قانونی پریکٹس کرتا پایا گیا تو اس کے خلاف پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن ایکٹ کی دفعہ 28-A سمیت تعزیراتِ پاکستان کی دفعات 419، 420 اور 186 کے تحت مقدمات درج کیے جائیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر کسی نے محکمہ صحت یا ہیلتھ کیئر کمیشن کی ٹیموں کی کارروائی میں مزاحمت کی یا عدم تعاون کا مظاہرہ کیا تو اس کے خلاف فوری طور پر ایف آئی آر درج کروا کر قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر نے کہا کہ پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کے قوانین کے مطابق صرف وہی افراد علاج معالجہ کرنے کے مجاز ہیں جو پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (PMDC)، پاکستان نرسنگ کونسل (PNC)، نیشنل کونسل فار طب یا نیشنل کونسل فار ہومیوپیتھی سے باقاعدہ رجسٹرڈ ہوں۔

انہوں نے کہا کہ عطائیت ایک سنگین جرم ہے جو انسانی جانوں کو خطرے میں ڈال سکتا ہے، لہٰذا عوام کی صحت اور جان کے تحفظ کے لیے عطائیوں اور غیر قانونی طبی مراکز کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں آئندہ بھی جاری رہیں گی اور قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے ساتھ کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
26°C
Jhelum
clear sky
26° _ 26°
55%
جمعہ
26 °C
ہفتہ
34 °C
اتوار
35 °C
پیر
36 °C
منگل
37 °C

تازہ ترین

جہلم: محکمہ ریونیو میں زیر التوا امور تیزی سے نمٹائے جانے لگے
18 ستمبر, 2026
جہلم میں تجاوزات کا پھیلاؤ برقرار، پیرا فورس کی کارکردگی پر شہریوں کے سوالات
18 ستمبر, 2026
27 ستمبر کے احتجاج کے تناظر میں جہلم میں پی ٹی آئی کارکنوں کے خلاف کارروائیاں تیز، 48 افراد گرفتار
18 ستمبر, 2026
جہلم: جی ٹی روڈ پر حادثات کی روک تھام کیلئے اہم اقدام، یوٹرنز کے قریب محفوظ سپیڈ بریکرز کی تنصیب جاری
18 ستمبر, 2026
جہلم ریلوے اسٹیشن پر افسوسناک حادثہ، 41 سالہ مسافر چلتی ٹرین سے گر کر جاں بحق
18 ستمبر, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

پنڈدادنخان میں مبینہ طور پر زہریلی چیز پلا کر تشدد کے بعد 70 سالہ بزرگ کو قتل کر دیا گیا، میاں بیوی گرفتار

19 مئی, 2026

جہلم میں ناقص اور مضر صحت خوراک کی فروخت جاری، پنجاب فوڈ اتھارٹی خاموش تماشائی

15 مئی, 2025

پنڈ دادنخان کے گاؤں "کہانہ” میں پانی کی شدید قلت، عوام سڑکوں پر نکل آئے

26 مئی, 2025

محتسب پنجاب کے حکم پر 13درخواست گزاران کو 1 کروڑ 36 لاکھ کے واجبات کی ادائیگی

19 اپریل, 2024

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں