Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: پی ٹی آئی پر پابندی دراصل 9 مئی کو ہی لگ جانی چاہیے تھی، رانا مشہود
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

پی ٹی آئی پر پابندی دراصل 9 مئی کو ہی لگ جانی چاہیے تھی، رانا مشہود

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
22 جولائی, 2024
شیئر کریں
شیئر کریں

لندن: وزیر اعظم پاکستان کے مشیر برائے نوجواناں رانا مشہود نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی پر پابندی در اصل نو مئی کو ہی لگ جانی چاہئے تھی، یہ لوگ ملک اور اداروں کو مسلسل غیر مستحکم کر رہے ہیں، مسلم لیگ کی حکومت نہ صرف ان کا بھرپور مقابلہ کرے گی بلکہ ملکی ترقی اور خوشحالی کے لئے اپنی پانچ سالہ آئینی مدت بھی پوری کرے گی، اگر پی ٹی آئی کو معافی مل سکتی ہے تو بھارتی جاسوس کلبھوشن اورملکی سالمیت کے درپے طالبان کو بھی معافی مل جانی چاہئے۔

وہ گزشتہ روز مسلم لیگ نون برطانیہ لائرز ونگ کے صدر عنصر چوہدری کی طرف سے اپنے اعزاز میں دئے گئے عشائیے سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔ اس موقع پر ن لیگی رہنما صباصادق نے کہاکہ پی ٹی آئی اداروں کو کمزور کرکے ملک کو بحرانوں کے دلدل میں پھنساناچاہتی ہے،عنصر جاوید نے زوردیاکہ اوورسیز متحد ہوجائیں۔

رانا مشہود نے کہا کہ پی ٹی آئی ملک کو سیاسی اور معاشی لحاظ سے مسلسل عدم استحکام کا شکار کرنے کی کوشش کر رہی ہے یہ لوگ کسی بھی رعائت کے مستحق نہیں۔ ان کے ساتھ ڈائیلاگ ضرور ہوسکتے ہیں لیکن انہیں پہلے نو مئی کے واقعے کی مذمت کرنا اور معافی مانگنا ہوگی۔

ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے وزرا نے آئی ایم ایف کو خط لکھ کر اور چینی صدر کے دورہ پاکستان کو ناکام بنا کر ملک کیساتھ دشمنی کی ہے اور اب یہ لوگ کبھی امریکہ اور کبھی برطانیہ میں اپنی ناجائز کمائی کے ذریعے لابنگ فرمز کو حاصل کرکے پاکستان کیخلاف قرار دادیں منظور کرواتے ہیں لیکن یہ لوگ ہمیشہ کی طرح ناکام ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی حکومت امریکہ اور برطانیہ سمیت ہر ملک کیساتھ اپنے مثالی تعلقات پر فخر کرتی ہے اور یہ تعلقات ایسی قراردادوں کے ذریعے ختم نہیں ہوسکتے۔ ایک اور سوال پر انہوں نے کہا کہ پاکستان کی عدلیہ ملک میں عدم استحکام پیدا کرنے کے راستے پر گامزن ہے، پاکستان کے برے معاشی حالات میں ہر ادارے اپنے اوپر کٹ لگایا لیکن ہماری عدلیہ جو عوام کے ٹیکسوں سے تنخواہیں حاصل کرتی ہیں کوئی کٹ نہیں لگایا۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی فوج کو اسلئے نشانہ بنانا چاہتی ہے تاکہ ملک کو صومالیہ، شام عراق اور لیبیا بنوایا جا سکے، یہ لوگ یہودی لابی کے عزائم کی تکمیل چاہتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے جھوٹے مقدمات بھگتے، مصیبتیں برداشت کیں ،اس وقت عدلیہ کو ترس نہیں تو آج کی عدلیہ اداروں کو ہدف بنانے والوں کو کیوں رعایتیں دے رہی ہے ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابق صوبائی وزیر صبا صادق نے کہاکہ پی ٹی آئی ملک کو ایک ایسی دلدل میں پھنسانا چاہتی ہے جس سے محب وطن اداروں کو کمزور کیا جا سکے۔

انہوں نے پاکستان کی معاشی خوشحالی کیلئے اوورسیز پاکستانیوں کے کردار کو سراہا اور کہا کہ پی آئی اے یورپ میں جلد بحال ہوگی۔ مسلم لیگ لائرز ونگ کےصدر عنصر چوہدری اور دیگر مقررین نے کہا کہ پاکستان کوموجودہ بحران سے نکالنے کیلئے تمام اوور سیز متحد ہو کر کردار ادا کریں ۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ نواز کی قیادت ملک کو ہر طرح کے بحران سے نکالنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
32°C
Jhelum
few clouds
32° _ 32°
61%
2 km/h
جمعرات
36 °C
جمعہ
32 °C
ہفتہ
34 °C
اتوار
37 °C
پیر
28 °C

تازہ ترین

مون سون بارشوں کے بعد جہلم میں شدید گرمی اور حبس، شہری بے حال، بجلی کی بندش نے مشکلات بڑھا دیں
28 جولائی, 2026
پنجاب میں مجوزہ "کوڑا ٹیکس” کی وصولی کی تیاریاں، محکمہ ایکسائز نے عملی اقدامات تیز کر دیے
28 جولائی, 2026
جہلم: 15 سال سے قتل کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری ملزم انٹرپول کے ذریعے دبئی سے گرفتار
28 جولائی, 2026
جہلم میں سبزیوں کی قیمتوں کو پر لگ گئے، حالیہ بارشوں کے بعد ٹماٹر 400 اور مٹر 350 روپے فی کلو، شہری پریشان
28 جولائی, 2026
ڈپٹی کمشنر جہلم کا مریم نواز ہیلتھ کلینکس کا دورہ، دیہی علاقوں میں معیاری طبی سہولیات کی فراہمی پر زور
28 جولائی, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

خواتین کو بزنس کے مواقع فراہم کرنے کے لئے پاکستان ایسوسی ایشن دبئی کے لیڈیز فورم کا وومن بزنس ایکسپو کا اہتمام

16 نومبر, 2023

انفارمیشن ٹیکنالوجی کے عالمی مقابلے میں پاکستان کی علینا ندیم کامیاب، ڈھائی لاکھ ڈالرز کا انعام جیت لیا

20 فروری, 2025

امریکا میں یوم آزادی پاکستان کی گونج، کیلیفورنیا کی سینیٹ میں 14 اگست پر قرارداد منظور

11 اگست, 2024

راجہ گل زیب کیانی پاکستان گکھڑ فیڈریشن کے کوآرڈینیٹر برائے مڈل ایسٹ مقرر، نوٹیفکیشن جاری

23 اکتوبر, 2024

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں