دینہ میں ہر سال کی طرح اس سال بھی آستانہ عالیہ ڈھنگروٹ شریف پر جشن عید میلاد النبی ﷺ کے سلسلے میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس کی صدارت پیر طریقت، رہبر شریعت خواجہ پیر محمد زکریا نعمانی نے کی۔ اجلاس میں علاقہ بھر کے جید علماء کرام، سیاسی، سماجی اور کاروباری شخصیات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
شرکاء میں صاحبزادہ محمد سعد نعمانی، مفتی فضل رسول شاہد، پیر سید قدیر حسین شاہ کاظمی، حاجی چوہدری محمد رشید نقشبندی (جنرل سیکرٹری میلاد کمیٹی دینہ)، قاری تاج محمد نقشبندی، علامہ عارف، مفتی اویس (مرکزی جامع مسجد دینہ)، مولانا قاری محمد عرفان، مولانا عامر شہزاد، قاری محمد آصف، قاری محمد کامران، مولانا فضل حق، حاجی باسط نعمانی، حاجی قیصر رحمن نعمانی، رفاقت نعمانی، توقیر امجد سیٹھی، ذوالفقار احمد مغل، چوہدری محمد فیاض، فداحسین بٹ، میاں صہیب الحسن، حاجی عبدالمجید، خان افتخار خان، محسن خالد، لالہ محمد ایوب و دیگر شامل تھے۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے خواجہ پیر محمد زکریا نعمانی نے کہا کہ ان شاء اللہ ہر سال کی طرح اس سال بھی عید میلاد النبی ﷺ کا عظیم الشان جلوس آستانہ عالیہ ڈھنگروٹ شریف سے 12 ربیع الاول کی صبح 9 بجے روانہ ہوگا، جو اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا مین جی ٹی روڈ پر اختتام پذیر ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ ہم یہ جشن اس لیے مناتے ہیں کیونکہ ربِ کائنات نے ہمیں شانوں والا نبی ﷺ عطا فرمایا، جس کے در سے ہمیں ہر نعمت ملی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ "دنیا کا اصول ہے کہ جس کا کھائیں، اس کا گائیں” اور ہمیں جو کچھ ملتا ہے، وہ بارگاہِ رسالت ﷺ سے ہی ملتا ہے۔
اجلاس میں شہر کی مختلف تنظیموں کی جانب سے فیصلہ کیا گیا کہ دینہ شہر کو جشنِ میلاد النبی ﷺ کے موقع پر چراغاں، لائٹنگ اور جھنڈیوں سے خوبصورت انداز میں سجایا جائے گا، تاکہ اس مقدس دن کو پورے جذبہ و عقیدت سے منایا جا سکے۔


