پنڈدادنخان کے علاقہ کوٹ راجگان احمدآبادمیں ڈیرہ راجہ مراتب علی خان اور راجہ تقی حسن خان کوارڈینیٹر پاکستان مسلم لیگ(ن) حلقہ پی پی 26 جہلم پر مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں محمد نواز شریف کے استقبال کے سلسلہ میں کارنر میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔
کارنر میٹنگ میں چوہدری عابد اشرف جوتانہ امیدوار برائے قومی اسمبلی حلقہ این اے 61 جہلم اور کرنل (ر) سید زاہد حسین شیرازی نائب صدر پاکستان مسلم لیگ(ن) ضلع جہلم نے خطاب کیا۔
دونوں راہنماؤں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 21 اکتوبر کو اپنے قائد کا فقید المثال استقبال کیا جائے گا اور ایک بہت بڑا قافلہ حلقہ این اے 61 اور پی پی 26 سے لاہور کے لئے روانہ ہو گا۔