جہلم: دریائے جہلم پل اور جادہ فلائی اوور پر لائٹس بند ہونے سے گھپ اندھیرا، شہر کے داخلی و خارجی راستے پر شہریوں میں خوف وہراس مذکورہ اور ہیڈ برجز پر لائٹس چالو کروائی جائیں، شہریوں کا کمشنرراولپنڈی سے مطالبہ۔
تفصیلات کے مطابق جہلم میں جادہ اوور ہیڈ برج اور دریائے جہلم نئے اور پرانے پل پر لگی سٹریٹ لائٹس عرصہ دراز سے خراب پڑی ہیں جس کے باعث شہر سے دوسرے شہروں سے ضلع جہلم میں داخل ہونے والے شہریوں کاگھپ اندھیرا استقبال کرتا ہے۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ رات کے وقت مذکورہ اوور ہیڈ برجز پر سٹریٹ لائٹس بند ہونے سے گھپ اندھیرا ہوتا ہے اور شہریوں کو وارداتوں کا خوف رہتا ہے۔ مذکورہ اور ہیڈ برجز کی سٹریٹ لائٹس کو چالو کیا جائے۔
شہری تنظیموں کے عمائدین نے کمشنرراولپنڈی ڈویژن سے مطالبہ کیا ہے کہ مذکورہ اوور ہیڈ برجز پر سٹریٹ لائٹس کوچالو کروائی جائے تا کہ ضلع جہلم کی خوبصورتی میں اضافہ ہوسکے۔


