Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: جہلم میں بجلی کے زائد وولٹیج سے شہری پریشان، درجنوں صارفین کی قیمتی برقی اشیاء جل گئیں
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

جہلم میں بجلی کے زائد وولٹیج سے شہری پریشان، درجنوں صارفین کی قیمتی برقی اشیاء جل گئیں

چوہدری عابد محمود
چوہدری عابد محمود
24 نومبر, 2026
شیئر کریں
شیئر کریں

جہلم: آئیسکو سرکل جہلم کی اربن سب ڈویژن میں بجلی کے زائد وولٹیج نے شہریوں کا جینا محال کر دیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق سکندر ٹاؤن میں گزشتہ ایک ہفتے سے بجلی کے غیر معمولی وولٹیج کے باعث درجنوں صارفین کی قیمتی برقی و الیکٹرانک اشیاء جل کر ناکارہ ہو چکی ہیں، جس سے شہریوں کو بھاری مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

متاثرہ صارفین کے مطابق بجلی کے زائد وولٹیج کے باعث گھروں میں موجود ٹی وی، فریج، پنکھوں، موٹرز اور دیگر قیمتی برقی آلات کو نقصان پہنچا ہے، جبکہ ہر وقت مزید مالی نقصان کا خدشہ بھی برقرار ہے۔

شہریوں نے میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ وہ متعدد مرتبہ اربن سب ڈویژن کے متعلقہ افسران اور اہلکاروں کو اس سنگین صورتحال سے آگاہ کر چکے ہیں، لیکن افسوس کہ تاحال کسی ذمہ دار افسر نے مسئلے کے مستقل حل کے لیے عملی دلچسپی نہیں لی۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ بجلی کے بلوں کی بروقت ادائیگی کے باوجود اگر صارفین کو محفوظ اور معیاری بجلی کی فراہمی یقینی نہیں بنائی جا سکتی تو اس غفلت کا خمیازہ آخر عام شہری کیوں بھگتیں؟

متاثرہ صارفین نے آئیسکو چیف اسلام آباد اور دیگر اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ سکندر ٹاؤن میں بجلی کے زائد وولٹیج کی فوری تکنیکی جانچ کروائی جائے، خرابی کو دور کیا جائے، اس کے ذمہ داران کا تعین کیا جائے اور متاثرہ صارفین کے مالی نقصانات کے ازالے کے لیے بھی اقدامات کیے جائیں تاکہ شہریوں کو مزید نقصان سے محفوظ رکھا جا سکے۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
21°C
Jhelum
scattered clouds
21° _ 21°
25%
1 m/s
منگل
22 °C
بدھ
26 °C
جمعرات
27 °C
جمعہ
26 °C
ہفتہ
27 °C

تازہ ترین

جہلم: اربوں روپے کی لاگت سے تعمیر حفاظتی بند کو نقصان پہنچنے لگا، بھاری ٹریکٹر ٹرالیوں کی آمدورفت جاری
24 نومبر, 2026
جہلم: شہریوں کو معیاری طبی سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے، ڈپٹی کمشنر عاصمہ اعجاز چیمہ
24 نومبر, 2026
جہلم میں بھابی کو قتل کرکے بیرون ملک فرار ہونے والا اشتہاری ملزم انٹرپول کے ذریعے دبئی سے گرفتار
24 نومبر, 2026
پنڈدادنخان میں خاتون ٹیچر سے نقدی، موبائل فون اور اے ٹی ایم کارڈ چھیننے والا ملزم گرفتار
24 نومبر, 2026
جہلم: ڈپٹی کمشنر عاصمہ اعجاز چیمہ نے ڈی سی کمپلینٹ سیل کا افتتاح کر دیا، واٹس ایپ شکایتی سروس بھی فعال
24 نومبر, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

جہلم میں مچھلی کی من پسند قیمتیں مقرر، انتظامیہ خاموش

16 نومبر, 2024

ضلعی عدالتوں میں ویڈیو لنک گواہی، دلائل ریکارڈ کرنے کی منظوری

15 جون, 2024

جہلم پولیس کا ضلع بھر میں سپیشل سرچ آپریشنز اور ناکہ بندی، 344 افراد کی چیکنگ

24 مارچ, 2025

راستے بند ہونے سے دریائے جہلم پل پر دو مریض ایمبولینس میں ہی دم توڑ گئے

23 نومبر, 2024

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں